خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 291 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 291

خطبات طاہر جلد ۱۲ 291 خطبه جمعه ۱۶ار اپریل ۱۹۹۳ء احمدی گھر جنت نشان بن جائیں۔احمدی معاشرہ ہی ایک نورانی معاشرہ کو جنم دے گا۔( خطبه جمعه فرموده ۶ اراپریل ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں:۔وَمِنْ أَيْتِهِ أَنْ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ وَمِنْ ايته أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَ رَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُوْنَ وَمِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافُ اَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لایتِ لِلْعَلِمِينَ (الروم :۲۱ - ۲۳) پھر فرمایا:۔گزشتہ جمعہ سے، پہلے جمعہ میں جو چند باتیں میں جماعت کے سامنے رکھنی چاہتا تھا۔ان میں حسن معاشرت اور عائلی زندگی کو بہتر بنانے سے متعلق بھی چند امور میرے پیش نظر تھے لیکن وقت ختم ہو گیا اور میں مضمون کو مکمل نہ کر سکا۔پھر بیچ میں جو خطبہ آیا وہ عمومی جماعتی تربیت کے سلسلہ میں بعض جگہ بعض فتنے سر اٹھاتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے اس لئے فوراً اس مضمون سے متعلق خطاب کرنا پڑا۔آج کے جمعہ میں پہلا حصہ یعنی جمعہ کے خطبہ والا حصہ مختصر کرنا پڑے گا کیونکہ آج میری بیٹی عزیزہ مونا کے نکاح کا بھی دن ہے۔