خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 271
خطبات طاہر جلد ۱۲ 271 خطبہ جمعہ ۹/اپریل ۱۹۹۳ء اپنی طاقتوں کو خدا کی نمائندگی میں سجدہ ریز کردو۔نظام جماعت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کی نمائندگی کرتا ہے۔ایسا طرز تکلم اختیار نہ کرو جس کی وجہ سے لوگ متنفر ہو جائیں۔(خطبه جمعه فرموده ۹/اپریل ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔قَالَ يَابْلِيْسُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ اسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِينَ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينِ قَالَ فَاخْرُجُ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَحِيْمٌ وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلى يَوْمِ الدِّينِ (ص:۷۹۷۶) پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نظام جماعت اب دنیا میں دور دور کی جماعتوں میں نہ صرف یہ کہ نافذ ہورہا ہے بلکہ دن بدن مستحکم ہوتا چلا جا رہا ہے اور اب وہ کیفیت نہیں رہی جیسے پہلی تھی کہ تحریک جدید کے دفتر میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دنیا بھر کی جماعتوں کے نظام کو چلایا جاتا تھا۔بلکہ براہ راست خلافت کے ساتھ نظام جماعت کا رابطہ دن بدن واضح اور مضبوط ہورہا ہے اور اب مواصلاتی سیارے کے ذریعہ جو رابطے بڑھے اور پھیلے ہیں اُن کے نتیجہ میں انشاء اللہ تعالیٰ میں