خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 263 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 263

خطبات طاہر جلد ۱۲ 263 خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء والا پیدا ہو جائے اس سے بہتر کوئی کنڈی کھٹکھٹانے والا نہیں جو ضمیر میں سے جاگ اٹھے اور انسان کو بے چین کر دے جب تک وہ زندہ رہے ، جب تک وہ سانس لیتا ر ہے وہ ضمیر کا کنڈی کھٹکھٹانے والاضرور کنڈی کھٹکھٹاتا ہے اور نیکی کے لئے بھی کھٹکھٹا تارہے گا، وہ کبھی نہیں تھکا کرتا بلکہ وقت کے گزرنے کے ساتھ وہ زیادہ طاقتور ہو کر ابھرتا ہے اور یہ وہ نفسیاتی حقیقت ہے کہ جسے تو میں اگر پیش نظر رکھیں تو جینے کا راز بھی مل جائے گا اور مرنے کا راز بھی مل جائے گا کیونکہ یہ کنڈی کھٹکھٹانے والا بدی کے لئے بھی کھٹکھٹاتا ہے اور نیکی کے لئے بھی کھٹکھٹاتا ہے۔آپ اس کو جتنا بدی کا چسکا ڈالیں اتناہی قوت اور زور کے ساتھ وہ بدی کی کنڈیاں کھٹکھٹاتا ہے۔جن کو راتوں کو اٹھ کر گناہ کرنے کی عادت ہے ان کا یہ کنڈی بردار، کنڈی کھٹکھٹانے والا راتوں کو ان کو جگاتا ہے، چین نہیں لینے دیتا، جب تک وہ اپنے گناہوں کی تمناؤں کو پورا نہ کر لے۔ایک نیکیوں کا کنڈی کھٹکھٹانے والا بھی ہوا کرتا ہے۔جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر طرف کنڈی کھٹکھٹا کرنئی طاقت پاتا ہے ، نیا عزم اور نیا ولولہ اس میں پیدا ہو جاتا ہے اس کے کھٹکھٹانے میں زیادہ شوکت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ تھکتا کبھی نہیں پس اپنے ضمیر کے کنڈی کھٹکھٹانے والوں کو جگائیں اور ہر وہ شخص جو میری بات کو سن رہا ہے وہ اپنے ضمیر میں اس جگانے والے کو تلاش کرے وہ سویا ہوا ہے وہ جاگ جائے تو ہو نہیں سکتا کہ نمازی سو جائیں۔اس کو جگانے کی ضرورت ہے اور جب وہ جاگ جائے تو شیطان کے اثر سے باہر چلا جاتا ہے۔شیطان دخل بھی دے تو پچھتاتا ہے۔ایک بزرگ کے متعلق یہ روایت آتی ہے کہ بہت نمازی تھے نمازوں سے بہت شغف تھا۔ایک دفعہ نماز کے لئے اٹھے تو شیطان نے بہلا کر دوبارہ سلا دیا کہ ابھی تو بہت وقت پڑا ہے تھک گئے ہو تھوڑا سا آرام کرو پھر اٹھ جانا اور اس طرح ان کی نماز ضائع ہوگئی۔پہلی نماز تھی جو ضائع ہوئی ان کو اتنا صدمہ پہنچا، اتنا صدمہ پہنچا کہ سارا دن اللہ تعالیٰ سے معافیاں مانگتے ہوئے ، روتے اور چیختے ہوئے گزر گیا۔دوسرے دن جب سوئے ہیں تو نماز سے پہلے کسی جگانے والے نے ان کو جگایا کہ اٹھو! نماز پڑھو۔انہوں نے کہا ہاں میں اٹھتا ہوں لیکن تم ہو کون؟ اس نے کہا میں شیطان ہوں۔انہوں نے کہا شیطان نماز کے لئے جگانے کیلئے آیا ہے ! اس نے کہا ہاں کل مجھ سے بڑی غلطی ہوئی تھی کل جو میں نے تمہیں سلا دیا اور تم اتنا پچھتائے ہو، اتنا روئے ہو کہ خدا تم سے اتنا راضی ہوا کہ کبھی کسی نماز