خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 233
خطبات طاہر جلد ۱۲ 233 خطبه جمعه ۱۹/ مارچ ۱۹۹۳ء بانٹیں، اپنی خوشیاں اُن کے پاس لے کے جائیں اور اپنی خوشیاں اُن کے ساتھ بانٹیں یا اپنے گھروں میں اُن کو بلائیں غرضیکہ غریبوں کے ساتھ عید کرنے سے بہتر اور کوئی عید نہیں ہے۔خدا آپ کو غریبوں کی خدمت میں زیادہ ملے گا اور یہ ایک ایسا آزمودہ نسخہ ہے جس نے کبھی خطا نہیں۔جو خدا کے بے کس اور مجبور بندوں سے پیار کرتا ہے۔لازماً خدا اُس سے پیار کرتا ہے۔کبھی اس میں کوئی تبدیلی تم نہیں دیکھو گے۔تو اپنی عیدوں کو غریبوں کی خدمت سے سجائیں اور بوسنیا کے مظلوم جہاں جہاں بھی ہیں۔تمام یورپ اور مغربی قوموں میں بسنے والے احمدیوں سے میں کہتا ہوں کہ اُن کو خصوصیت سے سینے سے لگائیں ، بڑے دکھی لوگ ہیں اپنی خوشیاں اُن کے ساتھ بانٹیں ، ان کو سینوں سے لگائیں، اُن کو پیار دیں۔پھر آپ کی عید ایسی ہوگی جو زمینی عید نہیں رہے گی بلکہ آسمان پر بھی یہ عید کے طور پرلکھی جائے گی اور اس کی خوشیاں دائمی ہوں گی اور اس کی برکتیں دائی ہوں گی۔اللہ اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین) اب انشاء اللہ آئندہ درس کے دو دن ہیں پھر اُس کے بعد پھر الوداعی دعا ہے۔اُس وقت تک یعنی کل درس میں دو دفعہ شامل ہوں گا آپ کے ساتھ۔پھر الوداعی دعا کے وقت ہم اکٹھے ہوں گے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ