خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 202
خطبات طاہر جلد ۱۲ 202 خطبه جمعه ۱۲ / مارچ ۱۹۹۳ء مبارک سنت کو جو دراصل سنت انبیاء ہے، جو دراصل حضرت محمد مصطفی ﷺ کی زندہ سنت ہے ، اُسے جماعت اپنے گھروں میں جاری کرے گی اور اس سے استفادہ کرے گی۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ جس نے ایمان اور یقین کے ساتھ روزے رکھے اُس کے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور جو شب قدر میں ایمان اور یقین کے ساتھ قیام کرے تو اُس کے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔( بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر: ۳۴) الله یہ وہ عشرہ ہے جس میں لیلتہ القدر بھی آنے والی ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان صلى الله فرماتی ہیں میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا۔اے رسول اللہ ﷺ ! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ یہ لیلۃ القدر ہے تو میں اس میں کیا دعا مانگوں۔اس پر حضور ﷺ نے فرمایا تو یوں دعا کرنا اے میرے خدا تو بخشنے والا ہے بخشش کو پسند کرتا ہے۔مجھے بخش دے اور میرے گناہ معاف کر دے۔یہ بہت ہی اہم اور بنیادی دعا ہے اور خصوصیت سے میں نے آج کے خطبے کے لئے اس لئے چنی ہے لوگ اس دعا کو بھول کر فضلوں کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔اے خدا میرے قرضے اتار،اے خدا مجھے دولت عطا کر، مجھے فلاں کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب کر، خوشحالی بخش ، صحت عطا کر ، میرے عزیزوں اور پیاروں کی طرف سے خوشیاں دکھا وغیرہ وغیرہ اور بھول جاتے ہیں کہ کوئی عمارت بنیاد کے بغیر تعمیر ہو نہیں سکتی اور تمام فضلوں کی جڑ بخشش میں ہے۔تمام ترقی کی بلند منازل بخشش کی بنیاد پر کھڑی کی جاتی ہیں۔اگر ایک انسان اپنے گناہوں سے غافل ہو اور یہ خیال کرے کہ کوئی فرق نہیں پڑتا، ہو گیا جو ہو گیا اور فضلوں کی باتیں کرتا ہو وہ جاہل ہے اُس کو پتا نہیں کہ اُس کی دعا بخشش کے بغیر قبول ہو ہی نہیں سکتی۔صاف سطح ہو گی تو اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوں گے۔پہلے کپڑے کو دھویا جاتا ہے پھر رنگ چڑھائے جاتے ہیں گندے کپڑے پر تو کوئی رنگ نہیں چڑھتا۔پس بخشش کی دعا سب سے اہم دعا ہے۔حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے لیلۃ القدر میں جو ساری زندگی سے بہتر ایک رات ہے۔جس کے متعلق قرآن کریم سے پتا چلتا ہے ایک ایسی رات ہے وہ نصیب ہو جائے تو ساری زندگی اُس کی بن سنور جاتی ہے، زندگی کی ساری محنتیں کام آ جاتی ہیں۔اُس رات کے خاص رحموں کے لئے آنحضور نے یہ دعا تجویز فرمائی کہ عائشہ یہ دعا کیا کرو۔اے میرے خدا تو بخشنے والا ہے بخشش کو پسند کرتا ہے مجھے بخش دے اور میرے گناہ معاف کر دے۔(ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر : ۳۴۳۵) اس دعا الله