خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 180 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 180

خطبات طاہر جلد ۱۲ 180 خطبه جمعه ۵ / مارچ ۱۹۹۳ء زیوروں کا پیش کرنا خدا کے فضل سے ایک اپنا اثر رکھتا ہے اور جب کوئی خاتون عموماً خواتین کو زیوروں سے پیار ہوتا ہے، بڑی محنت سے، بڑے شوق سے بناتی ہیں۔جب کوئی خاتون اپنا زیور پیش کرتی ہیں تو دل پر جو اُس کا اثر ہے، وہ ایک خاص اثر ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سب سے زیادہ اثر پیش کرنے والے کے دل پر ہوتا ہے۔لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (النساء:۹۲) قرآن کریم فرماتا ہے کہ تم نیکی کو پا نہیں سکتے جب تک وہ چیز خرچ نہ کرو جس سے تمہیں محبت ہو کیونکہ خدا کی محبت کی خاطر خرچ کرتے ہو اور اگر محبوب چیز پیش نہیں کرو گے تو کیا پتا کہ تمہیں خدا سے کیسی محبت ہے؟ تو نیکی کی ایسی پیاری تعریف فرما دی جو میرے علم کے مطابق کسی اور مذہب میں نہیں ملتی۔نیکی ہے ہی وہی کہ خدا کی راہ میں وہ پیش کرو جس سے تمہیں محبت ہو۔تو عورتوں کے متعلق ہم جانتے ہیں کہ انسانی تعلقات کے بعد زیور سے محبت رکھتی ہیں اور اس کا کسی قوم سے تعلق نہیں سب دنیا میں ایک ہی حال ہے۔ان کا زیور پیش کرنا لازماً زیور سے بہت بڑھی محبت کے نتیجے میں ہوسکتا ہے۔پس جب وہ زیور پیش کرتی ہیں خواہ تھوڑا ہو یا زیادہ ہو خالصہ اللہ کی محبت میں ایسا کرتی ہیں۔اُس کے نتیجے میں اُن کے دلوں میں جو پاک تبدیلی پیدا ہوتی ہے اُس کی کوئی قیمت نہیں ، کوئی مول نہیں ڈالا جاسکتا۔ایسا زیور پیش کرنے والیاں ایسی لذت محسوس کرتی ہیں کہ پھر بعد میں پچھتاتی نہیں ہیں کہ ہم نے کیوں پیش کر دیا اور بعد میں یہ تمنا رکھتی ہیں کہ کاش دوبارہ ہو تو پھر پیش کریں۔چنانچہ اس کی ایک مثال میں لندن کی ایک خاتون کے خط سے پیش کرتا ہوں۔وہ لکھتی ہیں کہ دوماہ قبل مجھے تحفہ میں زیورات دس چوڑیاں، اُس کے علاوہ ایک سیٹ ملے تھے جو بھجوا رہی ہوں۔اس سے قبل بھی عاجزہ اپنا سارا زیور کسی تحریک میں دے چکی ہے۔خدا کا احسان ہے کہ اُس نے پھر مجھے یہ زیور دیا اور پھر مجھے اس قربانی کی توفیق عطا فرمائی کہ زیور کو ضرور قبول فرمائیں۔عاجزہ کا شکریہ۔تو اس جذبے سے جماعت احمدیہ کی خواتین اللہ کی راہ میں قربانیاں پیش کر رہی ہیں اور چونکہ رمضان کے مہینے میں خصوصیت سے یہ قربانیاں پیش کی جارہی ہیں۔اس سے میں سمجھتا ہوں کہ انشاء اللہ رمضان کی برکتوں میں سے بھی یہ قربانی پیش کرنے والے بہت زیادہ حصہ پائیں گے۔اب رمضان المبارک سے متعلق بعض دوسری نصائح آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔یہ