خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 165
خطبات طاہر جلد ۱۲ 165 خطبه جمعه ۲۶ فروری ۱۹۹۳ء مضامین کا حق ادا کر دے گا۔یہ قرآنی فصاحت و بلاغت کی ایک مثال ہے۔آپ دیکھیں کہ کس عمدگی کے ساتھ ایک لفظ مثبت معنے بھی پورے کر دیتا ہے اور منفی معنے بھی پورے کر دیتا ہے۔پہلے مضمون کے تعلق میں اگر ہم یہ ترجمہ کریں فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ تو ترجمہ یہ بنے گا کہ وہ لوگ جو سفر یا مرض کی بنا پر روزہ نہیں رکھ سکتے ، روزہ تو وہ بعد میں ضرور رکھیں گے مگر جو خلا محسوس ہوگا نیکی کا ایک نیکی کی توفیق کے دن آئے اور توفیق پا نہیں سکے۔اس کا کیا علاج ہے فرمایا ہاں اگر ان میں طاقت ہو، مالی حیثیت ہو تو اپنی دل کی اور روحانی تسکین کی خاطر وہ غریبوں کو اتنا دے دیں یا اتنا کھلا دیں جتنا ایک دن کی ایک انسان کی غذا ہوتی ہے اور اپنی طاقت اور اپنی استطاعت کے مطابق ایسا کریں۔اس میں يُطيقون کے مثبت معنوں میں پھر دوہرے معنے رکھتا ہے۔مطلب یہ ہے کہ غریب کو طاقت کم ہے اگر غریبا نہ کھانا پیش کر دے اور اگر امیر کو طاقت زیادہ ہے تو وہ اپنی حیثیت کے مطابق کھانا دے۔اس لحاظ سے وہ فدیہ جو مقرر کر دیا جاتا ہے ایک غیر حقیقی سی بات بن جاتی ہے۔ایک اندازہ پیش کرنا تو جماعت کا حق ہے۔یہ اندازہ پیش کر دے کہ ہمارے نزدیک اس ملک میں اوسطاً اتنے پاؤ نڈیا اتنے روپے پر ایک انسان کا گزارہ ہے اس لئے وہ ایک دن میں اپنے کھانے پر اتنا خرچ کرتا ہو گا لیکن قرآن کریم کا جو مضمون ہے وہ یہ ہے کہ ہر انسان اپنی طاقت کے مطابق خرچ کرے اور اپنی طاقت کے مطابق اپنے غریب بھائی کو کھانا کھلائے اور یہ طاقت اس کے درجات پر بھی حاوی ہے۔کم درجے کی طاقت والا کم معیار کا کھانا پیش کرے، زیادہ درجے کی طاقت والا زیادہ معیار کا کھانا پیش کرے جو اچھا کھاتا ہے وہ ویسا ہی پیش کرے جو غریبانہ کھاتا ہے وہ ویسا ہی پیش کرے۔تو فدیہ کی رقم کا جو اندازہ جماعت کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے اس سے دھوکا نہ کھائیں کہ بہت امیر آدمی جو عملاً اس مجوزہ رقم سے بہت زیادہ روزانہ اپنے او پر خرچ کرتے ہیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ اتنی رقم اوپر پیش کر دی جائے تو کافی ہو گا۔اپنا حقیقی اندازہ کریں جو اخراجات ان کے کھانے پر اٹھتے ہیں اس کی اوسط نکالیں اور پھر وہ پیش کریں اور احتیاطاً کچھ زیادہ کر دیں تو بہتر ہے۔دوسرا فرمایا وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ کہ وہ لوگ