خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 117
خطبات طاہر جلد ۱۲ 117 خطبه جمعه ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء اہل بنگال کی بہادری اور قربانی کا ذکر بوسنیا کیلئے چندہ کی تحریک پر جماعت کا والہانہ لبیک ( خطبه جمعه فرموده ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ اليم تُؤْمِنُوْنَ بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ لا يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمُ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ وَمَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّتِ عَدْنٍ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ وَأُخْرَى تُحِبُّونَهَا نَصْرٌ مِّنَ اللهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ (الصف: ۱ تا۱۴) پھر فرمایا:۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ بنگلہ دیش کا سالانہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور بنگلہ دیش کے امیر صاحب نے تمام جماعت کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ان کے جلسہ کو بھی آج کے خطبہ کا حصہ بنا لیا جائے اور بیک وقت جمعہ بھی ہو گا اور ان کے جلسہ میں تمام عالمی جماعتوں کی شمولیت بھی۔اس موضوع پر انشاء اللہ ابھی میں آپ سے مخاطب ہوں گا لیکن اس سے پہلے میں ایک دفعہ پھر اللہ تعالیٰ کے اس فضل کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے جماعت احمد یہ