خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 116
خطبات طاہر جلد ۱۲ 116 خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۹۳ء سے پناہ مانگو جوحسد کرنے والا کرتا ہے جس وقت وہ کرتا ہے خدا ہی ہے جو جانتا ہے کہ کیسے کرتا ہے اور کب کرتا ہے اور کہاں کرتا ہے اسی کی پناہ میں آؤ۔پس میں تمام عالم اسلام کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان دو باتوں پر عمل کریں اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ یہ زمانے بدل دے گا اگر اتنی لمبی رات کے بعد پاکستان میں بھی نور کی ایک شعاع پھوٹی ہے تو کیوں نہ ساری دنیا کے لئے دعا کریں کہ تمام دنیا میں بھی نور کی یعنی خدا کے عدل کے نور کی شعاعیں پھوٹیں ، بہت سی ایسی باتیں اور بھی میں نے آج کرنی تھیں لیکن وقت چونکہ ہو چکا ہے اس لئے انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں پھر ملیں گے خطبوں کا انتظار تو اب ویسے ہی بڑا صبر آزما ہو چکا ہے صبر کی تلقین ہے تو میں اسی تلقین پر اس مضمون کو ختم کرتا ہوں اگلے خطبہ تک صبر سے انتظار کریں باقی باتیں انشاء اللہ آئندہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔