خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1011 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 1011

خطبات طاہر جلد ۱۲ 1011 خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۱۹۹۳ء کرتا ہوں اور پھر اس کو یا دکر کے آپ کے سامنے رکھتا ہوں یہ بڑی مصیبت ہے اس طرح زبان سیکھتے اور سکھاتے ہوئے کتنی دیر لگے گی۔جو زبان کا طریق اب ہم نے اللہ کے فضل سے ایجاد کیا ہے وہ بغیر کسی زبان کے سہارے کے ہو گا۔اس ضمن میں ہمارے ایک مخلص دوست ڈاکٹر شمیم صاحب کو کچھ عرصہ پہلے بلا کر میں نے تفصیل سے یہ سکھایا تھا اور اب وہ خدا کے فضل سے خوب سمجھ چکے ہیں اور اس کے علاوہ انھوں نے چونکہ ذہن بہت ہی سائنٹفک پایا ہے اس موضوع پر بہت سی کتابیں بھی پڑھ لی ہیں اور بہت سے ماہرین سے انٹرویوز بھی لے لئے ہیں ان کو جس جس چیز کی ضرورت تھی وہ مہیا کر دی گئی ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ جو نہی وہ تیار ہوں گے تمام دنیا میں جو مختلف اہلِ زبان ہیں وہ ان تصویروں کو دیکھ کر اپنے لفظوں میں اس مضمون کو بھریں گے اور تصویر ایک ہی ہوگی۔اس طرح اگر سوز با نہیں سکھائیں تو سو سکھا سکتے ہیں۔رفتہ رفتہ یورپ کے چینل پر تو ایک وقت میں آٹھ زبانیں سکھائی جا رہی ہوں گی اور آئندہ مارچ سے انشاء اللہ تعالی ایشیا کے ٹیلی ویژن پر بھی بیک وقت آٹھ زبانیں سکھائی جاسکتی ہوں گی۔نہ صرف چھوٹے بلکہ بڑے بھی بے تکلف زبانیں سیکھیں گے اور دنیا کے سامنے ایک نئی مثبت طرز کے ٹیلی ویژن کا آغاز ہوگا جہاں بے حیائی کی باتیں نہ سکھائی جارہی ہوں گی ، میوزک کے ذریعے اخلاق کو خراب کرنے کی باتیں نہیں ہو رہی ہوں گی ، یہ بہت ہی نفیس اور پاکیزہ پروگرام ہوں گے جو ایسے ہوں گے کہ انسانی ذہن اور دل کو جذب کرنے والے ہوں گے اور وہ اب دنیا کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔اس ضمن میں میں دوسرے پروگراموں کا بھی ذکر کر دوں۔ایک معلوماتی پروگرام ہم نے بچوں کے لئے رکھا، صرف بچوں کے لئے نہیں بلکہ بڑے بھی اس میں شامل ہوں گے۔تمام دنیا کے ممالک کے متعلق با قاعدہ پروفیشنل طریق پر بنی ہوئی ویڈیوز ملتی ہیں ، ان ملکوں کے جغرافیائی حالات، ان کی تاریخ کے حالات، ان کے کلچر کے حالات وغیرہ وغیرہ یہ پیش کئے جاتے ہیں۔مگر مشکل یہ ہے کہ مغربی دنیا کے لوگ کوئی بات بھی پڑھانا چاہتے ہوں ان سے ناچ گانے کے بغیر پڑھائی نہیں جاتی اور وہ ہم شامل نہیں کرنا چاہتے اس لئے ہم نے سوچا ہے کہ اکثر پروگرام جہاں تک ممکن ہو ہم خود بنائیں گے اس کے لئے تمام دنیا کی جماعتوں کو ہدایت دی جاچکی ہے اور وہ تیاری کر رہے ہیں۔پھر میوزک کے بغیر خوش الحانی سے نظمیں اور دوسرے گانے سنانے کے لئے اور بعض بچوں کو سکھانے کے