خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 2 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 2

خطبات طاہر جلد ۱۱ 2 خطبہ جمعہ ۳ / جنوری ۱۹۹۲ء کرنے کی توفیق ملی۔جلسہ کے بعد یہ تکلیف پھر از سر نو واپس آئی تو مجھے خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ بعض اوقات اپنے عاجز بندوں سے اعجازی سلوک فرماتا ہے لیکن بشریت کے تقاضوں سے وہ بالا نہیں ہوتے۔پس وہ اعجازی دور تھا جو گزر گیا۔اب میرے بشری تقاضوں کی بیماری ہے جس نے مجھے آ پکڑا ہے لیکن اللہ کے فضل سے طبیعت پہلے کی نسبت بہتر ہے۔کل مجھے انشاء اللہ دہلی جانا ہوگا۔پرسوں وہاں ایک اہم بین الاقوامی مجلس سے خطاب ہے۔احباب جماعت سے گزارش ہے کہ وہ دعا کریں اللہ تعالیٰ اس اہم ذمہ داری کو بھی اسی طرح اپنے خاص فضل کے ساتھ عمدگی کے ساتھ نبھانے کی توفیق عطا فرمائے ، جیسے پہلے اس نے عمدگی سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائی ہے اور ایسی باتیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے جس کے نتیجہ میں دنیا کو کچھ فائدہ پہنچے محض منہ کی باتیں نہ ہوں بلکہ ایسی باتیں ہوں جو دل سے نکلیں اور دل پر اثر کرنے والی ہوں۔جن کے نتیجہ میں خیالات میں بھی تبدیلیاں ہوں اور دلوں میں بھی تبدیلیاں پیدا ہوں کیونکہ یہ دنیا جس دور میں سے گزر رہی ہے اس میں سب فتور خیالات اور دلوں کا فتور ہے۔امنِ عالم کی سرسری سطحی باتیں کرنا ایک فیشن سا بن چکا ہے لیکن فی الحقیقت بہت کم ہیں جو مضمون کی تہہ میں ڈوب کر حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے امن کے خواہاں ہیں اور امن کو حاصل کرنے کے لئے وہ کسی قربانی کے لئے تیار ہیں۔چونکہ میرا مضمون امن عالم سے تعلق رکھتا ہے اس لئے میں سب احباب جماعت سے درخواست کرتا ہوں کہ دعا کریں کہ ایسے رنگ میں اس مضمون کو ادا کرنے کی توفیق ملے کہ وہ لوگ جو عموماً سطحی باتوں کے عادی ہیں ان کی نظر بھی گہرائی میں اترے ،مسائل کی تہ تک پہنچیں اور اپنے ماحول اور گردوپیش میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ہم ایک غفلت کی حالت میں سے گزررہے ہیں اور اس غفلت کی حالت کو قرآن کریم نے خسران کی حالت بیان فرمایا ہے۔وَالْعَصْرِ ) إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِی خُسْرٍ وہ زمانہ گواہ ہے، اس زمانے کی قسم کہ اس وقت کا انسان گھاٹے میں ہوگا۔یعنی تمام کا تمام انسان گھاٹے میں ہوگا۔إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ سوائے ان چندلوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کے وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ اور حق بات کی نصیحت کی وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ) ( العصر (۴۲) صبر کے ساتھ صبر کی نصیحت کی اس میں ایک ذرہ بھی شک نہیں کہ یہ جماعت جس کا یہاں ذکر ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی