خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 935 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 935

خطبات طاہر جلدا 935 خطبه جمعه ۲۵ / دسمبر ۱۹۹۲ء میرا خیال ہے دنیا بھر میں کینیڈا کے مقابل پر اور کوئی ملک نہیں ہے۔۱۰۰ فیصد افراد شامل کرنے والی جماعتوں میں کیلگری ، وینکوور ، رجائنہ ، لنڈن ( اونٹاریو ) ، مارکھم ، سکار برو ، مالٹن ، ایڈمنٹن ، سکاٹون سنٹرل ٹورانٹو ، مس ساگا اور وان کی جماعتیں شامل ہیں۔ہمارے مبارک احمد صاحب نذیر جو نذیر احمد علی صاحب کے صاحبزادے ہیں اور وقف کیا ہوا ہے۔باقاعدہ جامعہ احمدیہ میں تعلیم تو نہیں حاصل کی لیکن دینی علم چونکہ کافی تھا اس لئے ان کو جامعہ کی تعلیم کے بغیر ہی میدان میں بھیج دیا گیا انہوں نے بہت محنت کی ہے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ بعض جگہ منفی ۳۰ درجے ٹمپریچر تھا اور یہ اپنی ایک ٹیم بنا کر ایک ایک گھر پہنچے اور دروازے کھٹکھٹائے اور ان کو بیدار کیا اور وصولیاں لے کر آئے اس وجہ سے اس سارے علاقہ میں خدا کے فضل سے اکثر جماعتیں اب یہ کہہ سکتی ہیں کہ ہمارے 10 فیصد افراد وقف جدید میں شامل ہو گئے ہیں۔تو یہ ایک بہت ہی بڑی کامیابی ہے جو اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا فرمائی۔اب چونکہ وقت ختم ہو چکا ہے اس لئے باقی باتیں میں انشاء اللہ آئندہ خطبہ جمعہ میں پیش کروں گا۔یا درکھیں کل صبح یہاں کے وقت کے مطابق ۱۰ بجے قادیان کے جلسہ میں ہماری شمولیت ہو گی اور پرسوں ناغہ ہے۔پھر آخری دن انشاء اللہ پیر کے روز دس بجے قادیان کے جلسے میں شمولیت ہو گی۔ابھی اطلاع ملی ہے کہ اس وقت وہاں جلسہ کے ۵ ہزار شر کا ء ہمارے ساتھ اللہ کے فضل کے ساتھ جمعہ میں شامل ہیں اور کل انشاء اللہ یہ تعداد اور بھی بڑھ جائے گی اب میں اجازت چاہتا ہوں پھر انشاء اللہ کل دوبارہ حاضر ہوں گا۔پرسوں ناغہ، پیر کو پھر انشاء اللہ اسی وقت ، ایک گھنٹے کے لئے اختتامی خطاب ہوگا اور آئندہ جمعہ یکم کو آئے گا یعنی اگلے سال کا آغاز جمعہ کے روز ہورہا ہوگا تو ساری دنیا کو نئے سال کی مبارک بادانشاء اللہ اگلے جمعہ میں پیش کی جائے گی۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ