خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 934 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 934

خطبات طاہر جلدا 934 خطبه جمعه ۲۵ / دسمبر ۱۹۹۲ء حالانکہ یوگنڈا میں میں خود جانتا ہوں کہ بعض یوگنڈن احمدی ایسے ہیں کہ وہ اکیلے بھی باقی چندوں کے علاوہ سینکڑوں پاؤنڈ دے سکتے ہیں تو صاف پتا چلتا ہے کہ جنھوں نے تحریک کرنی تھی جنھوں نے اہمیت سمجھانی تھی وہ افسوس ہے کہ اس معاملے میں ناکام رہے ہیں۔مشرق بعید کے ممالک میں کل ادا ئیگی کے لحاظ سے انڈونیشیا نمبر ہے، جاپان نمبر ۲ ، آسٹریلیا نمبر ۳ ، سنگا پور نمبر ۴ نجی نمبر ۵ ، اور پہلی تین پوزیشنوں میں فی کس قربانی کے لحاظ سے جاپان کو ریا اور سنگا پور آتے ہیں۔پاکستان میں کراچی نمبرا ہے ، ربوہ نمبر ۲ ، لاہور نمبر ۳ ، فیصل آباد نمبر ۴ ، سیالکوٹ نمبر ۵ ، راولپنڈی ۶ ، گجرات نمبرے، سرگودھا نمبر ۸، اسلام آباد نمبر 9 اور گوجرانوالہ نمبر پر ہے۔اب میں خلاصہ رپورٹ مکرم امیر صاحب USA پڑھ کر سناتا ہوں وہ کہتے ہیں کہ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ کے سلسلہ میں جو خصوصی مسائی کی گئی ہیں ان میں ۳۰۰ فیملیز کو دسمبر ۱۹۹۱ء کے خطبہ کی کیسیٹس بھجوائی گئیں اس تاکید کے ساتھ کے سارے مل کر سنیں اور پھر بتائیں کہ کیا ارادے ہیں۔بہت عمدہ تجویز تھی اور یقینا بڑی محنت سے یہ کام کیا گیا ہے وقف جدید کے سلسلہ میں ۶ سال کے خطبات جمعہ کے متن تمام مربیان کو بھجوائے گئے تا کہ وہ اس کی روشنی میں احباب کو توجہ دلائیں۔۱۴ جماعتوں نے ہفتہ وقف جدید منایا۔مکرم انور محمود خاں صاحب جو نیشنل سیکریٹری ہیں انہوں نے ایسٹ اور ویسٹ کوسٹ کی جماعتوں کا دورہ کر کے احباب کو تقاریر کے ذریعے خصوصی توجہ دلائی۔۲۰ افراد جماعت نے کم از کم ایک ہزار ڈالر پیش کرنے کا وعدہ کیا اور ادا کر دئے اور لجنہ نے بھی غیر معمولی تعاون کیا اور بارہ سال سے کم عمر کے ۵۶۱ بچوں کو لجنہ کی کوششوں سے داخل کیا گیا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے وصولی ۷۸ ہزار ا ۵ (۷۸۰۵۱ ) ڈالر ہوئی جو ۱۹۹۱ء کے وصولی کے مقابل پر ۲۱۶ فیصد اضافے کے ساتھ ہوئی ہے۔اب آخر پہ کینیڈا کی رپورٹ کا خلاصہ سنا دیتا ہوں وہ کہتے ہیں کہ کینیڈا نے وقف جدید میں مجموعی وصولی ۲۵ ہزار ۶۶۶ کے مقابل پر امسال ۴۸ ہزار ۲۳۴ ڈالر کی وصولی پیش کی ہے۔گزشتہ سال ۲۵۰۰ افراد شامل تھے امسال ۳۴۸۰ شامل ہوئے ہیں اور بعض جماعتوں کے ۱۰۰ فیصد افراد اس تحریک میں شامل ہو گئے ہیں اور یہ بہت بڑی چیز ہے ، ۱۰۰ فیصد افراد کے شامل ہونے کے لحاظ سے