خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 88
خطبات طاہر جلد ۱۱ 88 خطبہ جمعہ کے رفروری ۱۹۹۲ء ہے اس کا ذکرسورۃ جمعہ میں ملتا ہے اور أُخَرِيْنَ (الجمعہ :۴۰) میں ظاہر ہونے والے حضرت محمد مصطفے ے کے جس غلام کامل کا ذکر سورہ جمعہ میں کیا گیا ہے اسی کے زمانہ میں تمام دنیا کوامت واحدہ بنانا مقدر ہو چکا تھا اور اسی کا ذکر ہے جو قرآن کریم کی دیگر آیات میں ملتا ہے جن میں آنحضرت مے کے متعلق یہ خوشخبری دی گئی کہ آپ کے دین کو لازم دنیا کے تمام ادیان پر غالب کر دیا جائے گالیکن یہ کیسے ہوگا اور اس ضمن میں وہ آخرِینَ یعنی جماعت احمدیہ سے منسلک وہ سعید بخت روحیں جن کو خدا تعالیٰ نے اس عظیم الشان کام کے لئے منتخب فرمایا ہے وہ کیا کریں اور کیسے کوشش اور جد و جہد کریں کہ اس عظیم الشان بلند مقصد کو حاصل کر سکیں ؟ عاجز بندے ہیں، بے اختیار ہیں، بے کس ہیں، بے بس ہیں، دنیا کے لحاظ سے کوئی حیثیت نہیں رکھتے لیکن ایک بہت بڑا مقصد اور ایک بہت عظیم الشان فریضہ ہے جو مسیح موعود علیہ السلام کے ان عاجز غلاموں کے سپر دفرمایا گیا اسے کیسے حاصل کیا جائے گا ؟ اس ضمن میں قرآن کریم نے جو طریق بتایا ہے وہ آج میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔سورہ جمعہ سے پہلے سورہ صف ہے اور القف اور الجمعہ کے مضامین ایک دوسرے سے گہرا رابطہ رکھتے ہیں۔اور سورہ جمعہ میں جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا جس اذان کا ذکر ہے وہ تو ایک ایسی اذان بھی ہے جو ہر جمعہ کو ہر مسجد سے دی جاتی ہے لیکن ایک وہ عالمی اذان بھی ہے جس کو امام مہدی نے آنحضرت ﷺ کے دین کی طرف بلاتے ہوئے دینا تھا اور سورۃ الصف میں اس امام مہدی کے ظہور کا ذکر موجود ہے جس نے مسیح کی شکل میں احمد کی تمثیل بن کر اس دنیا میں آنا تھا۔یہ ایک تفصیلی اور لمبا مضمون ہے لیکن اگر آپ سورۃ الصف کا بغور مطالعہ کریں اور اس کے بعد سورۃ الجمعہ کے مضامین پر غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ الصف میں جس غلام کامل حضرت محمد مصطفی میت اللہ کی خبر دی گئی تھی کہ وہ آنحضرت ﷺ کی احمد شان کا مظہر بن کر دنیا میں آئے گا اس کے سپر د جو عظیم الشان کام ہونا تھا وہ کیسے سرانجام پانا تھا ؟ اس کا ذکر سورۃ الصف میں تفصیل سے موجود ہے۔اور سورۃ جمعہ میں بتایا گیا کہ وہ لازماً کامیاب ہوگا اور ایک ایسا وقت آئے گا کہ تمام بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ پر جمع کر دیا جائے گا۔پس ہر احمدی کے لئے ضروری ہے کہ سورۃ الصف میں بیان کردہ ان صفات پر غور کرے جو مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کی صفات ہیں۔جن کے متعلق فرمایا گیا کہ اگر تم یہ صفات اختیار کرو گے ، یہ اطوار اپنا ؤ گے اپنی زندگی کو اس طرز پر ڈھال لو گے تو ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ فتح جو