خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 895 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 895

خطبات طاہر جلد ۱۱ 895 خطبہ جمعہ ا ار دسمبر ۱۹۹۲ء پس بیماری کو پکڑو اس کی فکر کرو کہ کہاں واقع ہے اور کیوں واقع ہے اس کا علاج تبھی ہوگا جب تم بیماری سمجھو گے اور اس کا ایک ہی علاج ہے کہ تقویٰ سے کام لو خدا کی محبت سے کام لو وہ لوگ جو خدا کی عبادت کرتے ہیں جس طرح بھی کرتے ہیں ان کی راہ میں روک نہ بنو کیونکہ اگر روک بنو گے تو اللہ تعالیٰ کی تقدیر تمہاری ہر ترقی کی راہ میں حائل ہو کر کھڑی ہو جائے گی۔کسی میدان میں تمہیں آگے نہیں بڑھنے دے گی۔یہی علاج ہے ، یہی ایک طریق ہے ہم بھی دعا کر رہے ہیں اور دن بدن ہمارے دل زیادہ اُداس اور غمگین ہوتے چلے جاتے ہیں۔جماعت اس وقت بہت تکلیف میں ہے۔ساری دنیا سے جماعت کے جو خطوط امل رہے ہیں ان میں نہایت بے بسی کا عالم ہے۔عجیب مصیبت ہے کہ دونوں طرف کے دکھ ہمیں سہیڑ نے پڑ رہے ہیں جب ہم پر مظالم ہوتے ہیں تو وہ بھی ہمارے دل پر ٹوٹتے ہیں ہمارے ظلم کرنے والے بھائیوں پر جب مظالم ہوتے ہیں تو وہ بھی ہمارے دل پر ٹوٹتے ہیں، بلکہ امر واقعہ تو یہ ہے کہ سچا مسلمان وہی ہے جو رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفی غلام ہے جو صرف مسلمانوں کے دُکھ سے دکھی نہیں ہوا کرتے تھے ایک یہودی کے دکھ سے بھی دکھی ہو جایا کرتے تھے ، ایک عیسائی کے دکھ سے بھی دکھی ہو جایا کرے تھے ، ایک مشرک کا دکھ بھی محمد رسول اللہ علے کے دل کو تکلیف دیا کرتا تھا۔اس رحمۃ للعالمین سے اپنا تعلق باندھو اسی میں تمہاری نجات ہے اور اس کے ساتھ اسلام کی تمام ترقی کے راز وابستہ ہیں ان رازں کو سمجھو اس پیغام کو سمجھو اللہ تعالیٰ تمہیں ہر میدان میں ترقی عطا فرماتا چلا جائے گا۔خدا کرے کہ جلد اہل اسلام کو ہوش آئے ہم تو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں یہ باتیں کہتے کہتے تھک گئے ہیں کوئی اثر نہیں دکھا تھیں۔شاید خدا کے حضور ہماری دُعا ئیں کام کر جائیں، شاید خدا کی تقدیر ان کو ایسا جھٹکا دے جس سے آنکھیں کھلیں اور اس جھٹکے کے نتیجہ میں خوابیدگی کی حالت تبدیل ہو اور آنکھیں کھول کر یہ گردو پیش میں ہونے والے واقعات کو دیکھ سکیں اور سمجھ سکیں اور ان پیغامات سے استفادہ کی توفیق پائیں۔آمین