خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 886
خطبات طاہر جلد ۱۱ 886 خطبہ جمعہ اردسمبر ۱۹۹۲ء کے ساتھی ہیں ، ویسے دل پیدا کریں، ویسے حوصلے پیدا کریں، ویسے دماغ پیدا کریں پھر دیکھیں کہ خدا کی تائید آپ کے لئے کیسے کیسے کرشمے دکھاتی ہے۔پس ظلم کی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کے لئے ایک بہت اچھا موقع تھا جو ان کے بدنصیب راہنماؤں نے ہاتھ سے جانے دیا اور اس ابتلاء سے فائدہ اُٹھانے کی بجائے اُمت کو مزید نقصان میں جھونک دیا ہے۔ہندوستان میں اب مظالم کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس سلسلے کی باہر کے رد عمل کی وجہ سے تائید کی گئی ہے لیکن عرب علماء نسبت زیادہ ہوشمند ہیں۔عرب حکومتیں نسبتا زیادہ عقل رکھتی ہیں۔گلف کے علاقے میں اور دوسرے عرب علاقوں میں بکثرت ہندو تاجر اور مزدور موجود ہیں وہاں کی حکومتوں نے سختی سے اس بات کی نگرانی کی ہے کہ نہ کوئی مندر جلایا جائے نہ ان میں سے کسی کو مارا جائے اور جہاں تک پاکستانی ملاؤں نے جوش دلانے کی کوشش کی ہے وہاں حکومت نے سختی سے ان کو پیغام دیا ہے کہ خبردار جو تم نے انگلی اٹھائی۔ہم یہ بیہودہ حرکتیں اپنے ملک میں نہیں ہونے دیں گے۔یہ بھی خدا ہی جانتا ہے کہ نیتیں کیا تھیں۔کیوں ایسا کیا گیا؟ کیا ان کو اپنے اقتصادی تعلقات پیارے تھے؟ کیاستی مزدوری کے علاقے سے جو تعلق قائم ہو چکا تھا اس کو خراب نہیں کرنا چاہتے تھے یا کوئی اور وجہ تھی لیکن فیصلہ بہر حال عقل پر مبنی ہے اگر دل پاکیزہ تھے اگر اسلامی تعلیم کی خاطر ایسا کیا گیا ہے تو پھر یہ فیصلہ نہ صرف عقل کی روشنی رکھتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کی روشنی بھی رکھتا ہے اور خدا کرے کہ ایسا ہو لیکن پاکستان اور ہندوستان کے مسلمانوں کو یہ عقل نہیں آئی۔یہ وہ بدنصیب قیادت ہے جس نے عالم اسلام کو مصیبت میں مبتلا کر رکھا ہے۔میں نے دیانت اور خیانت کا جو مضمون شروع کیا تھا۔اس میں بتایا تھا کہ دیکھیں آنحضرت نے سب سے زیادہ بدنصیب خیانت کرنے والا وہ قرار دیا ہے جو قوم کا امیر بنایا جائے سردار مقرر کیا جائے اور پھر خیانت کرے۔یہ اس کی مثال ہے اور کتنی فتیح اور کتنی دردناک مثال ہے۔مسلمان راہنماؤں نے اگر ہندوستان اور پاکستان میں محمد رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ سے روشنی حاصل کر کے اقدام کئے ہوتے تو بالکل مختلف اقدام ہوتے اور ان اقدامات کی روشنی میں اگر یہ دردناک حالات پیدا ہوتے بھی تو آگے نہ بڑھ سکتے لیکن اب یہ سلسلے آگے بڑھنے والے نظر آتے ہیں اور آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں مسلمانوں پر اتنے درد ناک مظالم ہورہے ہیں کہ مجھے وہاں کی