خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 827
827 خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۹۲ء خطبات طاہر جلدا جھنڈا گاڑا جائے گا جو دنیا کو دکھائے گا کہ یہ خائن تھا۔جو خیانتیں اس نے اپنی طرف سے دنیا سے چھپانے کی کوشش کی تھی وہ ایک جھنڈے کی صورت میں طنزاً اس کی پیٹھ کے پیچھے نصب کی جائے گی اور وہ جھنڈا دور سے دکھائی دے گا۔فرمایا جتنا بڑا خائن ہو گا اتنا ہی بلند وہ جھنڈا ہو گا۔یہ ایک Irony ہے ،تصویری زبان میں خائن سے انتقام کا حیرت انگیز نقشہ کھینچا گیا ہے کہ تم خیانتیں کرلو، چھپالو ، لوگوں کی پیٹھ پیچھے جو کچھ منصوبے بنانے ہیں بناؤ قیامت کے دن تمہارے یہ بے تمہاری پیٹھوں کے پیچھے گاڑے جائیں گے جتنی تم نے بددیانتیاں کی ہوں گی اتنا ہی یہ منصو۔راز کھولا جائے گا۔دوسری بات حضور نے یہ فرمائی کہ ولا غـادر اعـظـم غدرا من امير عامه۔عوام الناس پر جو امیر مقرر کیا جاتا ہے وہ اگر خیانت کرے تو اس کی خیانت سے بڑھ کر اور کوئی خیانت نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جس کو معاملات سونپے جاتے ہیں وہ ان معاملات میں جو اس کو سونپے گئے ہیں اگر خیانت کرے تو جتنا وسیع ان کا اثر ہوگا اتنا ہی زیادہ اس کی خیانت اپنے آپ سے ضرب کھاتی چلی جائے گی۔ایک شخص ایک شخص سے خیانت کرتا ہے، خیانت تو خیانت ہی ہے لیکن اس کا نقصان ایک شخص کو پہنچ رہا ہے۔ایک شخص ایک خاندان سے خیانت کرتا ہے اس کا نقصان ایک خاندان کو پہنچتا ہے لیکن وہ شخص جو امیر ہو اس کی خیانت کا نقصان اس کے تابع تمام افراد کو پہنچتا ہے چنانچہ خیانت کا گناہ اس کے نقصان سے ماپا جائے گا۔یہ مراد ہے خیانت کا جتنا وسیع نقصان پہنچے گا اتنا ہی زیادہ اس شخص سے جواب طلبی ہوگی اتنا ہی زیادہ وہ خدا کی ناراضگی کا سزاوار ٹھہرایا جائے گا۔اس سلسلہ میں ہم سب سے پہلے تو حکومتوں کی امارات کے مضمون کو سامنے رکھتے ہیں۔امارتیں دو قسم کی ہیں۔ایک مذہبی ذمہ داریاں ہیں جن کو یہ سونپی جاتی ہیں ان کے لئے بہت بڑی تنبیہ ہے اور دل ہلا دینے والا پیغام ہے اور ایک وہ جو دنیا کی امارتیں ہیں۔یہ لفظ امیر دونوں پر یکساں چسپاں ہوتا ہے اس کی تو تاریخ میں بھی بڑی کثرت سے مثالیں بھری پڑی ہیں اور موجودہ دور میں بھی کہ جہاں حکومتوں کے سربراہ خائن ہوئے وہاں حکومتیں اس طرح برباد ہوئی ہیں کہ نہ ان کی اقتصادیات باقی رہیں، نہ ان کی سیاسیات باقی رہیں ، نہ اخلاق رہے، نہ مذہب رہا سب کچھ مٹ گیا اور آج تیسری دنیا کے لئے اس حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں کھلم کھلا پیغام ہے۔اگر وہ اس پیغام کو