خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 78
خطبات طاہر جلدا 78 خطبہ جمعہ ۳۱ /جنوری ۱۹۹۲ء نے ہمارے لئے ایک اور سہولت پیدا کر دی ہے۔وہ Dish (ڈش) ہے جس کے ذریعے جمعہ کے اس خطبہ میں شامل ہوا جا سکتا ہے وہ انگلستان میں تو غالباً تین سو پاؤنڈ یا ساڑھے تین سو پچاس پاؤنڈ میں ملتا ہے لیکن جرمنی میں ڈیڑھ سو پاؤنڈ کے لگ بھگ قیمت کے مارک میں بیل جاتا ہے اور جرمنی کے امیر صاحب نے آج جو فیکس بھیجی ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ تمام احمدی مراکز میں جہاں Missionaries ہیں یعنی تمام مشن ہاؤسز میں خدا کے فضل کے ساتھ ڈش نصب کر دیئے گئے ہیں اور آج کا خطبہ وہاں براہ راست دیکھا بھی جائے گا اور سنا بھی جائے گا اور اس کے علاوہ تین سواحمدی احباب نے یہ ڈش حاصل کرنے کے لئے درخواست دے دی ہے۔کچھ کومل چکے ہوں گے اور کچھ کومل جائیں گے تو اس صورت میں یہ ممکن ہو گیا ہے کہ اس کثرت کے ساتھ جمعہ کے مراکز قائم کر دیئے جائیں اور یہ نظام کے تحت ہونا چاہئے کہ ہر احمدی کو اپنی سہولت کے تحت جمعہ میسر آسکے اور اس کے لئے مسجد بھی ضروری نہیں ہے۔وہ عارضی مقام جسے نماز کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے یعنی نمازوں کا مرکز وہاں بھی جمعہ ہو سکتا ہے لیکن جمعہ کے لئے امام کا مقرر ہونا ضروری ہے ورنہ ہم خود جمع نہیں رہیں گے۔احمدیت نے جو جمیعت دنیا کے سامنے پیش کی ہے یہ ہر پہلو سے جمعہ کے باریک معانی کو پورا کرنے والی ہے۔تو جمیعت میں امامت کا ایک نظام کے ساتھ منسلک ہونا بھی لازماً داخل ہے۔اس لئے یہ نہیں ہوگا کہ ہر شخص جس کے پاس ڈش خریدنے کی استطاعت ہے وہ اپنی مرضی سے ڈش خریدے اور اپنے گھر میں جمعہ پڑھانے لگ جائے۔اس سے تو بجائے جمعہ کے افتراق پیدا ہو گا۔اس لئے خطبہ سُن لینا اپنی ذات میں ایک بابرکت کام ہے یہ تو گھروں میں سُنا جاسکتا ہے اور اس کا فائدہ ہوگا لیکن اس کو جمعہ قرار نہیں دیا جائے گا۔جب تک نظام جماعت کی طرف سے با قاعدہ جمعہ کے مراکز قائم نہ ہوں اور وہاں امام مقرر نہ ہوں اور وہ امیر کی طرف سے مقرر ہوں گے ہر شخص اپنی مرضی سے امام نہیں بن سکتا۔پس جمعہ کا یہ مفہوم ہے جو اب ہر لحاظ سے اس نئے دور میں بھی صادق آنا چاہئے۔آج تو صرف یورپ میں یہ آواز پہنچ رہی ہے۔لیکن اب وہ دن آنے والے ہیں اور بہت دور نہیں کہ مختلف بر اعظم بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلاموں کی آواز کے ذریعہ اور تصویر کے ذریعہ جمع کئے جائیں گے اور اس طرح جمعہ کا نظام سارے عالم میں پھیلتا چلا جائے گا اور یہ ایک رنگ میں آئندہ