خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 749 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 749

خطبات طاہر جلدا 749 خطبه جمعه ۲۳ راکتو بر ۱۹۹۲ء پس جب کہا جاتا ہے کہ سر پر ٹوپی پہنو تو اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ تمہیں یہ خیال رہے کہ تم کسی معزز بزرگ ہستی کے حضور حاضر ہورہے ہو اور ٹوپی ایک ایسا عزت کا نشان ہے جو تمہیں حدیث اعزت کا نشان ہے جو نہیں عطا ہوا ہے خدا کا کرم ہے اور احسان ہے کہ اس نے تمہیں اپنے دربار میں آنے پر تمہیں عزت بخشی ہے ۔ باقی تمام مسائل اس سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اب آپ ان کی تفصیل سنیں اور ان کو دیکھتے چلے جائیں تو ہر بار بات کی تان یہیں ٹوٹے گی کہ خدا کی حضوری کا تصور ہے۔ مثلاً جب نماز کا انتظار ہو رہا ہوتا ہے تو لوگ مسجد میں بیٹھے آپس میں باتیں شروع کر دیتے ہیں لیکن آنحضرت ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے اور وجہ یہ ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا :۔ صلى الله نماز کا انتظار بھی عبادت کا حصہ ہے۔ (مسلم کتاب الطہارۃ حدیث نمبر : ۳۶۹) قرآن کریم کی جو آیت میں نے پڑھی تھی اس میں یہی مضمون بیان فرمایا گیا ہے وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ مساجد الله کے لئے ہیں ۔ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ أَحَدًا خدا کے سوا اور کسی کو نہ پکارو۔ پس جب آپ مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو نماز سے پہلے ہی خدا کی حضوری میں داخل ہو چکے ہوتے ہیں اور خدا کی حضوری کا تصور آپ کی حرکات و سکنات پر اثر انداز ہونا چاہئے ورنہ وہ تصور ہے ہی نہیں پس وہاں صلى الله آپ کو خاموش اور ادب سے بیٹھنا چاہئے اور پھر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا چاہئے ۔ پس آنحضرت اگر چہ ہمیشہ ذکر میں رہتے تھے مگر مسلمانوں کو ذکر کی تعلیم ہمیشہ یا بسا اوقات مسجد کے حوالے سے دی ہے کہ جب مسجد میں آؤ تو ذکر کیا کرو اللہ تعالیٰ کو بہت کثرت سے یاد کیا کرو۔ وہاں بے ہودہ حرکتیں کرنا دوڑنا پھر نا ایسی مجالس لگانا جن کا مساجد سے کوئی تعلق نہیں سب منع ہے دینی مجالس کا قیام آنحضرت ﷺ سے ثابت ہے لیکن آپ نے مسجد میں شعروں کی مجالس منعقد کرنے سے منع فرمایا ہے بعض دفعہ لوگ بے احتیاطی میں دینی مشاعرہ کہہ کر مسجد میں مشاعرہ کر لیتے ہیں لیکن مشاعرہ مشاعرہ ہی ہے اور جب آنحضور ﷺ نے منع فرمایا ہے تو وہاں یہ تفریق نہیں کی کہ دینی مشاعرہ نہ کیا جائے بلکہ فرمایا کہ مسجدوں کو شعروں کی مجالس کے لئے استعمال نہ کرو۔ پس یہ سارے آداب ہیں جن کا اسی روح سے تعلق ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کی خاطر مساجد قائم کی گئی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ذکر ہی کو مسجد میں بلند کرنا کرنا چاہئے ۔ صلى الله پھر بسا اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ صفیں سیدھی نہیں ہوتیں اور بیچ میں فاصلے ہیں یہ بھی ایک