خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 69 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 69

خطبات طاہر جلد اا 69 خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۹۲ء غلبہ اسلام کی عظیم الشان پیشگوئی امام مہدی سے وابستہ ہے۔ پہلا خطبہ جمعہ جو تمام یورپ میں سیٹلائٹ کے ذریعہ براہ راست سنا اور دیکھا گیا۔ ( خطبه جمعه فرموده ۳۱ جنوری ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدًى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (القف: ١٠) هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا (الح (۲) پھر فرمایا :۔ یہ دو آیات قرآنیہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں سے پہلی سورۃ الصف سے لی گئی ہے اور اس کی دسویں آیت ہے اور دوسری سورۃ الفتح سے ۔ سورۃ الصف کی آیت میں یہ ذکر ہے کہ وہی صلى خدا ہے جس نے اپنے اس رسول یعنی محمد مصطفی ﷺ کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے ل لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله تا کہ وہ اس دین حق کو تمام دنیا کے ادیان پر غالب کر دے۔ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ خواہ مشرک اُسے کتنا ہی ناپسند کریں۔ بعینہ انہی الفاظ میں یہ آیت