خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 732 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 732

خطبات طاہر جلدا 732 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۹۲ء وَالْيَوْمِ الْآخِرِ جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور خدا کے سوا کسی دوسرے سے نہیں ڈرتے۔ فَعَسَى أُولَئِكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ ۔ پس بعید نہیں کہ یہی وہ لوگ ہوں جو خدا کے حضور مُهْتَدِین میں شمار کئے جائیں۔ پس جماعت احمد یہ کینیڈا پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ آپ نے یہ جو مسجد بنائی ہے اسے سجانا ابھی باقی ہے۔ اس کی ظاہری ٹیپ ٹاپ اور رنگ وصورت اور شکل جو بنا دی گئی ہے بہت دیدہ زیب ہے اس میں شک نہیں لیکن قرآن کہتا ہے کہ ابھی تمہیں اپنی زینتیں لے کر اس مسجد میں حاضر ہونا ہو گا تبھی یہ مسجد خوبصورت مسجد بنے گی۔ پس جماعت احمد یہ کینیڈا کو عبادات کی طرف توجہ کرنی ضروری ہے۔ یہ وہ ملک ہے جو چاروں طرف سے ایسے اثرات میں گھرا ہوا ہے یعنی مغربی تہذیب کے اثرات اسے چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں جو عبادت سے روگردانی پر آمادہ کرتے ہیں، جو خدا کے سوا دل جھوٹے بتوں کی طرف پھیرنے والے اثرات ہیں۔ پس جماعت احمد یہ کینیڈا کے لئے ابھی وہ منازل باقی ہیں جنہیں سر کرنے کے بعد حقیقت میں یہ مسجد پایہ تکمیل کو پہنچے گی ، ابھی آغاز ہے۔ پس میں آپ کو خصوصیت کے ساتھ عبادت کے قیام کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں اور آپ کی وساطت سے یعنی آپ کو مخاطب کرتے ہوئے تمام دنیا کی جماعتوں کو بھی بیک وقت مخاطب کرتے ہوئے سمجھاتا ہوں کہ مسجدیں بنائیں اور خوب بنائیں۔ خوبصورت بنا سکیں تو بہت بہتر ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مساجد کو اپنے تقویٰ سے زینت بخشیں اور عبادات کے ذریعے سجائیں تب مساجد بنانے کا حق ادا ہو گا اس کے بغیر نہیں۔ صلى الله حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی غلامی کا دعوئی اور آپ کی محبت کا دعویٰ کرنے والوں علي صلى الله کے لئے ضروری ہے کہ عبادت کے مضمون پر آپ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور آنحضور ﷺ نے عروسه جس شان سے عبادت کو زندہ کیا اور اپنی راتوں کو جگایا اُسی شان سے اپنی عبادات کو زندہ کرنے صلى الله اور راتوں کو جگانے کی کوشش کریں ۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور پانچوں وقت کی نماز پڑھو۔ ایک مہینے کے روزے رکھو اپنے اموال کی زکوۃ دو اور جب میں کوئی حکم دوں تو اس کی اطاعت