خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 700
خطبات طاہر جلد ۱۱ 700 خطبه جمعه ۲ را کتوبر ۱۹۹۲ء کی رسی آپ کی گردن پر ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اس مضمون کو یوں بیان فرمایا ہے کہ قیامت کے دن طوق ہوگا۔خائنوں کی گردن میں وہ دراصل یہی رہی ہے جو دنیا میں انسان کو نیکیوں سے باز رکھتی ہے اور بدیوں سے باندھے رکھتی ہے اور جن طوقوں کا ذکر ہے قرآن کریم میں کہ جن سے انبیاء آزاد کیا کرتے ہیں، محمد رسول اللہ اللہ نے قوموں کو آزا د کیا اور وہ ان میں خیانت کا طوق ایک بہت ہی خطر ناک طوق ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا آمَنتِكُمْ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (الانفال:۲۸) کہ اے وہ لوگو جوایمان لائے ہو اللہ کی اور رسول کی خیانت نہ کرو وَ تَخُونُوا آمَنَتِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ اور تم اپنی امانتوں میں خیانت کرتے ہو اور جانتے بوجھتے ہوئے کرتے ہو۔اس سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگ جو روز مرہ کے انسانی معاملات میں اپنے معاشرے میں خیانت کرنے سے نہ جھجکتے ہوں وہی لوگ ہیں جو لازماً پھر رسول اور خدا کی خیانت بھی کرتے ہیں۔انسان سے خیانت کرنا انسان کے دائرے تک محدود نہیں رہتا بلکہ ایسا خائن خدا اور رسول کی خیانت کرنے والے بن جایا کرتا ہے۔اس لئے فرمایا ہے تم خدا اور رسول کی خیانت کرنے والے نہ ہو کیونکہ بعض خیانتیں انسان اللہ اور رسول کی ایسے کرتا ہے جس کا اس کو کوئی علم نہیں ہوا کرتا لیکن جو انسان کی کرتا ہے وہ جانتا ہے۔تو جو جانتا ہے اس سے اشارہ کیا اس طرف جس کو وہ نہیں جانتا اور بتایا کہ تمہیں اگر علم نہ بھی ہو کہ تم اللہ اور رسول کے خائن ہو یا درکھنا کہ اگر تم بندوں کے خائن ہو تو تم خدا اور رسول کے بھی خائن ہو تمہیں علم ہو یا نہ ہو۔پس ایک یقینی علم دوسرے مشکوک علم کی طرف اشارہ کر رہا ہے یا حاضر ، غائب کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔فرمایا یہاں ایسے ہو تو وہاں بھی ایسے ہی ہو گے۔ہم تمہیں بتارہے ہیں۔یہ ایسا ہی مضمون ہے جیسے فرمایا کہ جو بندوں کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا۔تو خائن آدمی تقسیم نہیں کیا کرتا ، ایسے مولوی جو مال کھا جاتے ہیں ان مساجد کے یا دوسرے چندے جن کو دیئے جاتے ہیں، وہ اپنی طرف سے بڑی دین کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں ہاں انسانوں کا تو کوئی حرج نہیں خدا کے خائن نہیں ہیں ، ان کے لئے اس میں بڑی نصیحت ہے۔اگر وہ دنیا میں خیانتیں کرتے ہیں تو خدا کہتا ہے کہ ان خیانتوں کا تمہیں علم ہے اور ہمیں یہ علم ہے کہ تم خدا اور رسول کے