خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 690 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 690

خطبات طاہر جلدا 690 خطبه جمعه ۲ را کتوبر ۱۹۹۲ء مضمون کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔چنانچہ تین خطبات جو سفر کے بیچ پیش آئے ان میں یہ مضمون بیان نہیں کیا گیا بلکہ مقامی حالات کے پیش نظر جو نصائح ان جماعتوں کو ضروری تھیں انہیں پر اکتفا کیا گیا۔عمومی طور پر میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس دورے پر بھی میرے دل پر بہت ہی اچھا اثر پڑا ہے جس طرح اس سے پہلے فرانس اور پین کے دورے سے واپس آکر میں نے بیان کیا تھا کہ خدا کے فضل سے جماعتیں عموماً بیدار ہورہی ہیں اور جوش اور ولولہ بڑھ رہا ہے، خدمت دین کے جذبے اٹھ رہے ہیں اور نیکی کے کاموں میں آگے بڑھنے کی طرف پہلے سے زیادہ توجہ ہے۔یہی صورت حال اس وقت جرمنی کی بھی ہے، سوئٹزر لینڈ کی بھی ہے، ہالینڈ، کیم کی بھی ہے۔جہاں جہاں میں گیا وہاں میں نے چہروں پر نئے ارادے اور نئی روشنیاں دیکھی ہیں اور صاف نظر آتا ہے کہ جماعت یہ تہیہ کئے ہوئے ہے کہ اس دور کے سارے تقاضے پورے کرے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام زمین کے کناروں تک پہنچانے کیلئے جس حد تک ممکن ہے وہ ضرور زور لگائے گی۔کچھ کمزور ہیں جو پیچھے بھی ہیں ایک وقت میں ساری جماعت کی صحت ایک جیسی ہو نہیں سکتی۔ایک خاندان کی صحت بھی ایک جیسی نہیں ہوا کرتی۔ایک ہی گھر میں بہت صحت مند بچے بھی ہیں ، بہت کمزور بھی ہیں ، معذور بھی ہیں۔بہار جو اپنے جو بن پر بھی ہو تب بھی چمن میں کچھ مرجھائے ہوئے پتے ، کچھ موت کے کنارے کی طرف بڑھتے ہوئے پھول بھی دکھائی دیتے ہیں ،سوکھی ہوئی ٹہنیاں بھی، کانٹے خس و خاشاک یہ تو اجتماعی زندگی کا حصہ ہے لیکن بہار اور خزاں میں فرق یہ ہے کہ خزاں میں شاذ کے طور پر کہیں کہیں کچھ کو نپلیں پھوٹتی دکھائی دیتی ہیں۔سبزے سے تو خزاں بھی عاری نہیں ہوا کرتی مگر بہار میں سبزے سے محرومی استثناء ہے۔تو جب بھی جماعت میں رونق ہو تو اس رونق کے پیچھے کچھ مرجھائے ہوئے چہرے بھی دکھائی دیتے ہیں ، کچھ کمزور بھی دکھائی دیتے ہیں مگر یہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ ان کے اندر بہتر ہونے کا جذبہ پیدا ہو چکا ہے، کوشش کر رہے ہیں یہ احساس ہے کہ ہمیں بھی کچھ کرنا چاہئے۔پس یہ خطبات کا سلسلہ ہے جو اس مضمون میں ہماری بہت مدد کرے گا اور آج جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت پر بہار کی ہوائیں چل رہی ہیں ان میں خشک ہونے والے پودوں کی بھی