خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 688
خطبات طاہر جلدا 688 خطبه جمعه ۲۵ ستمبر ۱۹۹۲ء کاموں کے حق میں۔وہ ہمیں بتائے گی کہ ہم نے صحیح سمت میں سفر شروع کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے اور ہر گھر میں ایسے داعی الی بن جائیں جو خود اپنے آپ نگران بن جائیں۔دعوت الی اللہ کی محبت میں مبتلا ہو جائیں ان کے اندر ایک پیاس لگ جائے اور چین نہ پکڑے دیکھو وہ جڑ جس نے اتنا گہرا چٹانوں میں سفر کیا تھا اُس کا کوئی دماغ نہیں تھا۔اب تک کوئی اعصابی نظام اُس کا دریافت نہیں ہو سکا لیکن زندہ تھی۔اُس نے یہ سبق دیا کہ یہ زندگی کی علامت ہے، نہ دماغ کی علامت ہے، نہ Nerves کی علامت ہے، نہ کسی اور چیز کی زندگی کی علامت ہے۔زندہ قومیں تو وہ لازماً اُس شخص سے بہتر کام کریں گی کیونکہ زندگی کے ارادوں کو حکمت بھی عطا ہوئی ہوتی ہے۔پس پہلے زندگی کی شرط پوری کریں پھر حکمت کا مضمون شروع ہو جائے گا، پھر اللہ کے فضل سے آپ کی تدبیروں محنتوں کو لازماً پھل لگیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)