خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 675
خطبات طاہر جلد ۱۱ 675 خطبه جمعه ۲۵ ستمبر ۱۹۹۲ء ایسے داعی الی اللہ بن جائیں جو خود اپنے نگران ہوں۔دعوت الی اللہ کی محبت میں مبتلا ہو کر دعوت الی اللہ کریں اور اس کے بغیر چین نہ پکڑیں۔خطبه جمعه فرموده ۲۵ ستمبر ۱۹۹۲ء بمقام ہالینڈ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔یورپ کے حالیہ سفر کے دوران مجھے یہ بات معلوم کر کے اور محسوس کر کے خوشی ہوتی رہی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ عموماً سب یورپ کی جماعتوں میں پہلے کی نسبت زیادہ بیداری ہے تربیتی نقطہ نگاہ سے بھی یہ احساس ہے کہ ہمیں اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کرنی ہے اور تبلیغی نقطہ نگاہ سے بھی یہ احساس ہے کہ ہمیں پہلے سے بڑھ کر جدوجہد کرنی ہے اور گھر بیٹھے از خود پیغام دوسروں تک نہیں پہنچ سکتے۔اس سلسلے میں جرمنی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی خوشکن تجربہ ہوا۔جو مجلس سوال و جواب کی میٹنگ ہمیشہ ہوا کرتی تھی اُس میں امسال کئی پہلو سے بہت نمایاں بہتری تھی۔ایک تو یہ کہ بھاری تعداد میں ایسے مہمان تھے جن کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ جرمنی ، ترکی، ایران، افغانستان، عرب ممالک وغیرہ وغیرہ سے تھا اور صاف نظر آ رہا تھا کہ مختلف جگہوں پر احمدیوں نے محنت کی ہوئی ہے اور اُس محنت کا نتیجہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ظاہر ہوا جو محض دو تین گھنٹے کی مجلس سے نہیں ہوا