خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 642
خطبات طاہر جلد ۱۱ 642 خطبہ جمعہ ا ار ستمبر ۱۹۹۲ء یہ مثال میں آپ کو اس لئے دے رہا ہوں تفصیل کے ساتھ کہ نماز میں بھی خدا کی ذات کے ساتھ ایسی ہم آہنگی ہونی ضروری ہے تب نماز میں نغمہ پیدا ہوگا اور جب وہ نغمے کی لہریں پیدا ہوں گی تو وہ ہمیشہ یادر ہیں گی۔اپنے پیاروں کے ساتھ ملنے میں وہ نغمہ پیدا ہوتا ہے اور وہی آپ کے لطف کا موجب بنتا ہے۔ورنہ دو آدمی پاس پاس بیٹھے ہوئے ہیں اس سے زیادہ اگر اور کچھ بھی نہ ہو تو وہ شخص جو ہم مزاج نہیں ہے وہ بھی خاموش ایک طرف بیٹھا ہو اور آپ بھی ایک طرف بیٹھے رہیں۔آپ کے اندر ایک مغائرت ہوگی، ایک تناؤ پیدا ہو گا، گھبراہٹ ہو گی کب یہ مصیبت گلے سے اترے، کب یہاں سے اُٹھ کے جائے تو میں تنہائی کا لطف محسوس کروں لیکن ایک پیارا شخص بھی اسی طرح اسی فاصلے پر بیٹھا ہو ، اسی طرح خاموش بیٹھا ہو، آپ کا دل نہیں چاہے گا کہ اٹھ کے جائے۔وہ کیا چیز ہے جس نے آپ دونوں کو اس زور کے ساتھ باندھا ہے، وہ آپ دونوں کی نفوس کی ہم آہنگی ہے۔یہ ایک قسم کی میوزک ہے جو خدا تعالیٰ نے انسان کو ودیعت فرمائی ہوئی ہے اور بغیر آواز کے بھی اس کالطف محسوس ہوتا ہے۔تو نماز کو زندہ کرنے کا اصل ذریعہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ہم آہنگی پیدا کریں اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے محض نماز کے چند لمحات کافی نہیں ہوں گے۔اپنی زندگی کے روز مرہ کے حالات میں یہ ہم آہنگی پیدا کی جاتی ہے۔بار بارخدا کی طرف تصور اچھل اچھل کر دوڑے اور ہر بات پر کچھ نہ کچھ خدا کا خیال دل میں پیدا ہونا شروع ہو جائے۔کھانا کھاتے ہوئے جب آپ اچھی چیز کھاتے ہیں۔کبھی نہیں سوچتے کہ یہ مزا کیا ہے، یہ خوشبو کیا ہے، بھوک کیوں لگتی ہے، بھوک کے نتیجے میں جب آپ کھانا کھاتے ہیں تو کیسا مزا پیدا ہوتا ہے؟ تو آپ حیران ہو جائیں گے کہ خدا تعالیٰ نے کیسے باریک در بار یک نظام انسان کو لطف پہنچانے کے لئے پیدا فرمائے ہوئے ہیں۔بچوں سے میری بات ہو رہی تھی تو میں نے اُن سے کہا کہ یہ تو سوچو کہ اگر اللہ چاہتا تو گائے بھینسوں کی طرح گھاس اور پٹھوں پر بھی تمہارا گزارا ہو سکتا تھا۔جس میں گائے بھینس ،مویشیوں کے معدے ایسے بنادیئے جو پتے کھا کر بھی گزارا کر سکتا ہے تمام حیوانی دنیا میں انسان کے سوا کوئی جانور ایسا نہیں جس کی لذت کے اتنے مختلف سامان خدا تعالیٰ نے پیدا کئے ہوں۔خوشبو میں بھی مزار کھ دیا، لمس میں بھی مزار کھ دیا، سردی گرمی میں بھی مزار کھ دیا ، پھر مزے بھی کئی قسم کے اُن کے ساتھ آویزاں