خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 635
خطبات طاہر جلد ۱۱ 635 خطبہ جمعہ ا ار ستمبر ۱۹۹۲ء تمام خرابیوں اور بیماریوں کا ایک ہی حل ہے کہ عبادت پر قائم ہو جائیں۔جھوٹ کے بتوں کو اپنے گھروں سے اکھیڑ پھینکیں۔(خطبه جمعه فرموده ۱۱ ستمبر ۱۹۹۲ء بمقام ناصر باغ جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گزشتہ کچھ عرصے سے تبتل الی الله کے مضمون پر خطبات کا ایک سلسلہ جاری ہے جس میں میں تفصیل کے ساتھ جماعت کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جب ہم سے توقع رکھتا ہے کہ ہر دوسرے سے کٹ کر خدا ہی کے ہور ہو تو دوسروں سے کٹنے سے مراد کیا ہے؟ زندگی کے کن کن شعبوں میں انسان کی راہ میں کون کون سے بت حائل ہوتے ہیں جو اللہ کی راہ روک دیتے ہیں اور خدا کی طرف بندے کے انقطاع کے رستے میں حائل ہو جاتے ہیں۔یہ سلسلہ چونکہ پاکستان میں بھی اور ہندوستان بھی اور مشرق کے دُور دراز کے ممالک تک بھی ممتد تھا یعنی وہاں تک کہ یہ آواز بھی پہنچ رہی تھی اور تصویر میں بھی اس لئے میں نے سوچا ہے کہ اُس وقت تک اسے عارضی طور پر بند کر دیا جائے جب تک کہ دوبارہ ان تمام ممالک سے رابطہ قائم نہ ہو جائے ، جن کو اس مضمون سے کچھ ہی حد تک آشنائی ہو چکی ہے اور جب دوبارہ خطبات کا عالمی Televise نظام شروع کیا جائے تو وہ یہ محسوس نہ کریں کہ اس عرصے میں بہت سے سلسلے کے ایسے خطبات تھے جن سے ہم محروم رہ گئے ہیں اس لئے سفر کے دوران جب تک یہ سلسلہ منقطع ہے میرا خیال ہے کہ متفرق امور پر حسب حالات مختلف ممالک کی جماعتوں کو اُن باتوں کی طرف توجہ دلاؤں گا