خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 553
خطبات طاہر جلد اا 553 خطبه جمعه ۱۴ اگست ۱۹۹۲ء سچائی سے محبت اور جھوٹ سے نفرت اپنے مزاج کا حصہ بنائیں اوراحمدی سارے معاشرے کوسچا معاشرہ بنادیں۔ ( خطبه جمعه فرموده ۱۴ اگست ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ ذلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ حُرُمَتِ اللهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِى بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ (الج: ۳۱ تا ۳۲) پھر فرمایا :۔ ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ وہی بات درست ہے جو خدا تعالی بیان فرماتا ہے ۔ وَمَنْ يُعَظِّمْ حُرمتِ الله اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے حرمات کی تعظیم کرے اللہ کی حرمات سے مراد یہ ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے لئے معزز ٹھہرایا ہو اور جن میں خدا کی اجازت کے بغیر دخل اندازی کا حق نہ ہو ان کو حرمات اللہ کہتے ہیں ۔ تو جو بھی اللہ تعالیٰ کی مقرر فرمودہ حرمات کی تعظیم کرے فَهُوَ خَيْرٌ خَيْرٌ لَّهُ عِنْدَ رَبِّہ اللہ کے نزدیک یہ اس کے لئے بہتر چیز ہے اور تمہارے لئے