خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 45
خطبات طاہر جلدا 45 خطبہ جمعہ ۷ ارجنوری ۱۹۹۲ء اہل وعیال ان کے بچے بہر حال غمگین ہیں اور ان کی جدائی کا دکھ محسوس کرتے ہیں۔مرحومین کو بھی دعا میں یاد رکھیں اور ان خاندانوں کو بھی دعا میں یا درکھیں۔آج کا خطبہ جاپان، ہمبرگ جرمنی اور پاکستان میں کراچی اور ماریشس میں سنا جا رہا ہے اور پورے لنڈن میں بھی یہ اس وقت مختلف جگہوں پر Relay ہورہا ہے۔ہمارے جسوال برادران نے ماشاء اللہ یہ بہت ہی عمدہ انتظام کیا ہے اور قادیان میں بھی ان بھائیوں کو غیر معمولی خدمت کی توفیق ملی ہے۔اگر یہ ہمت نہ کرتے ، بہت ہی محنت اور کوشش سے کام نہ لیتے تو وہاں کے خطبات یہاں سنائی نہیں دیئے جاسکتے تھے۔ایسے آلے ساتھ لیکر گئے جو بڑے بوجھل اور بہت ہی محنت طلب تھے۔ان کو وہاں جا کر Install کیا۔وہاں سارا انتظام سنبھالا تو اللہ تعالیٰ نے جماعت انگلستان کو جلسہ کے موقع پر یہ بھی ایک سعادت بخشی ہے کہ ان کے کارکنوں میں سے جسوال برادران کو غیر معمولی تاریخی خدمت کی توفیق بخشی ہے۔اللہ ان کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔ان سب جماعتوں کو جو یہ خطبہ سن رہی ہیں میں سب یو کے کی جماعت کی طرف سے اور اپنی طرف سے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کا پیغام دیتا ہوں۔