خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 470 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 470

خطبات طاہر جلدا 470 خطبہ جمعہ ار جولائی ۱۹۹۲ء غریب سے غریب لوگوں میں بھی میں نے قربانی کا بڑا جذ بہ دیکھا ہے۔بڑے کھلے دل کے لوگ ہیں، بڑے حوصلے کے لوگ ہیں اور جماعت سے بڑی محبت رکھتے ہیں۔وہاں دورے کے دوران دور دور کے بعض گاؤں میں بھی میں نے جا کر دیکھا ہے کہ وہاں کے لوگوں کے متعلق آدمی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اتنا گہرا اخلاص ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے پیغام سے عشق ہے۔اگر یہ جماعت مالی قربانی کی طرح تبلیغ میں بھی اٹھ کھڑی ہو جیسا کہ اب شروع ہوگئی ہے تو انشاء اللہ چند سالوں میں غانا میں انقلاب بر پا ہو سکتا تو اس پہلو سے اس جماعت کو خصوصیت سے یادرکھیں اور یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالی باقی افریقن ملکوں کو بھی مالی قربانی اور وسیع حوصلگی میں غانا کی تقلید کی تو فیق عطا فرمائے۔ماریشس بھی اللہ کے فضل کے ساتھ بڑی مستعد جماعتوں میں سے ہے اس نے بھی اپنا نمبر اونچا کیا ہے اور ساتویں نمبر پر ماریشس کی قربانی 71659 پاؤنڈ کی ہے۔پھر ہندوستان کی باری ہے یہ بھی کافی پیچھے رہ گیا تھا۔اب اوپر آنا شروع ہوا ہے اور اب جماعتوں میں کافی بیداری پائی جاتی ہے اور اب میں امید رکھتا ہوں کہ جس طرح ہم نے مہم شروع کی ہے انشاء اللہ ہندوستان کی جماعتیں اب بڑی تیزی کے ساتھ نشو ونما پائیں گی اور جیسا کہ میں ان کو بار بار یاد دہانی کرا رہا ہوں وہ اللہ کے فضل سے اپنا پرانا کھویا ہوا مقام حاصل کریں گی۔وہ عظمت کا مرتبہ جب ہندوستان ساری دنیا کو اپنے چندوں سے خدمت دین کے لئے رقم مہیا کیا کرتا تھا تو اب بھی میں امید رکھتا ہوں۔جماعتیں اگر بیدار ہو جائیں اور عزم کے ساتھ کام شروع کریں تو وہ دن دوبارہ لوٹ سکتے ہیں۔قادیان کی ہمارے دل میں ایک محبت ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیدا ہوئے۔جہاں سے پیغام پھیلا وہ محبت ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہندوستان کو پھر صف اول میں دیکھیں اور وہاں سے اللہ تعالیٰ کی ہدایت کا نور پھر ساری دنیا میں پہنچے۔ناروے بھی بڑی مستعد جماعت ہے آگے بڑھ رہی ہے۔ہندوستان کے بعد ناروے کی باری ہے ناروے نویں نمبر پر ہے ، پھر جاپان باوجود اس کے کہ بہت کم تعداد ہے دسویں نمبر پر آ گیا ہے۔پھر سوئٹزر لینڈ گیارھویں ہے۔پھر بنگلہ دیش بارہویں ہے۔پھر سویڈن آتا ہے۔اس کے بعد نائیجیر یا آیا اس کا چودہواں نمبر ہے۔نائیجیریا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اقتصادی لحاظ سے اللہ نے بہت برکتیں عطا کی ہیں Potential کے لحاظ سے امیر ملک ہے۔انفرادی طور پر مقابلہ کر کے