خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 469 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 469

خطبات طاہر جلد ۱۱ 469 خطبہ جمعہ ار جولائی ۱۹۹۲ء قربانی کا بدلہ کبھی نہیں اتارا جا سکتا۔ہاں بدلہ اتارنے کی ایک تمنا دل میں ہمیشہ بے قرار رہنی چاہئے یہی اس کا بدلہ ہے۔تو وہ جماعتیں جن میں سے بعض اس بات کی شا کی تھیں کہ فلاں جگہ خرچ کر دیا، فلاں جگہ خرچ کر دیا، امریکہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اُن کو میں نے اس طرح سمجھایا تھا آج خدا کے فضل سے امریکہ کی یہ حالت ہے کہ وہ واقعہ باہر کی غریب جماعتوں کی مدد کر رہا ہے اور افریقہ میں بھی جنوبی امریکہ میں بھی اور دوسری جگہ بھی ، یورپ کے بعض ممالک میں بھی ہم امریکہ کی زائد آمدن سے خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعتوں کی مدد کرتے ہیں۔برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے لیکن امریکہ کے قریب ہے 488575 پاؤنڈ کی ایک سال کی قربانی ہے اور اگر یہ بھی زور لگائیں تو امید ہے امریکہ کے قریب یا کبھی ان کے آگے ہو جائے کبھی دوسرا آگے ہو جائے ایسی کیفیت پیدا ہو جائے گی۔انڈونیشیا خدا کے فضل سے پچھلے چند سالوں میں کافی اوپر آیا ہے۔نمبر شمار کے لحاظ سے اس کا مقام بہت ہی نیچے تھا اب چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ان کی سال کی مالی قربانی 310497 پاؤنڈ زینتی کینیڈا پانچویں نمبر پر ہے 285563 پاؤنڈز اور غانا چھٹے نمبر پر ہے۔71822 پاؤنڈز کی قربانی ہے۔غانا کا ذکر خاص طور پر دعا کی تحریک کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔یہ ایک بہت غریب ملک ہے۔ایک زمانے میں اسے گولڈ کوسٹ (Gold coast) کہا جاتا تھا کیونکہ یہاں سونا بہت تھا اور مغربی ملکوں نے یہاں سے خوب دولت لوٹی ہے لیکن بہت سے ایسے حالات پیدا ہوئے جن کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے کہ غانا دن بدن غریب ہوتا چلا گیا۔چند سال پہلے تک تو یہ حال تھا کہ عام فاقہ کشی کا عالم تھا اور ایک دفعہ ایک مبلغ نے مجھے لکھا کہ غربت اور فاقہ کشی کا یہ حال ہے کہ ایک دفعہ رات کو میرا دروازہ کھٹکا۔میں نے باہر نکل کر دیکھا کہ کون ہے تو وہ شخص بھوکا تھا۔روٹی مانگنے کے لئے آیا تھا لیکن میرے پہنچنے سے پہلے وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا تھا یعنی نقاہت غالب آگئی اور اس کو تھوڑا تھوڑا کچھ پلا کر آہستہ آہستہ اس میں جان ڈالی گئی تو پھر وہ کچھ کھانے کے قابل ہوا اور اس غربت کے باوجود جو ابھی تک جاری ہے، ویسی کیفیت تو نہیں ، اللہ کے فضل سے فرق پڑ چکا ہے لیکن بالعموم غانا کی جماعتیں غریب ہیں مگر قربانی کی روح سے بہت عظیم جماعتیں ہیں۔وہاں