خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 459 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 459

خطبات طاہر جلد ۱۱ 459 خطبہ جمعہ ار جولائی ۱۹۹۲ء خدا کی رضا کی خاطر کی گئی مالی قربانی ہر موسم میں پھل لاتی ہے۔اخلاص کا معیار بڑھائیں چندہ خود بخود بڑھ جائے گا۔(خطبہ جمعہ فرموده ۰ ار جولائی ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کیں۔وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَتَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةِ بِرَبُوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَاتَتْ أُكُلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِنْ لَّمْ يُصِهَا وَابِلٌ فَطَلُّ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (البقره:٢٦٢) پھر فرمایا:۔جماعت احمدیہ کا ایک مالی سال ختم ہوا اور جماعت اب اپنے دوسرے مالی سال میں داخل ہو چکی ہے یعنی ۳۰ جون پر جس سال کا اختتام ہوا اس کے بعد یکم جولائی سے دوسرا مالی سال شروع ہو چکا ہے۔اس مالی سال کی تطبیق بعض دوسرے مالی سالوں کے ساتھ نہیں ہوتی۔مثلاً تحریک جدید ہے اس کا مالی سال مختلف وقت میں شروع ہوتا ہے اور وقف جدید ہے اس کا مالی سال بھی ایک اور وقت میں شروع ہوتا ہے۔اسی طرح مختلف تحریکات ہیں جن کے مالی سال اس وقت سے شروع ہوتے ہیں جب وہ تحریک شروع کی گئی لیکن جماعت کے سامنے اعداد و شمار رکھنے کی خاطر ہم نے یہ طریق اختیار کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں جو بھی وصولی ہوئی ہے اس کو شمار کر لیا جائے تا کہ احباب جماعت کے سامنے گذشتہ مالی سال کی صورت حال واضح کی جاسکے۔یعنی تحریک جدید کا سال خواہ کسی