خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 458 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 458

خطبات طاہر جلد ۱۱ 458 خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء کا ہاتھ اٹھا تھا۔آپ کی نظر کسی پر پڑتی تھی تو خدا کی نظر پڑتی تھی۔آپ کا دل کسی کی طرف مائل ہوتا تھا تو خدا کا دل مائل ہوتا تھا۔آپ کا دل کسی سے اچاٹ ہوتا تھا تو خدا کا دل اچاٹ ہوتا تھا۔یہ وہ کیفیت تھی جس کے بعد آپ بنی نوع انسان کی طرف دوبارہ جھکے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ ہی کی غلامی سے یہ فیض پایا اور ایک دفعہ پھر دنیا کو دَنَا فَتَدَلی کا یہ نظارہ دکھایا ہے۔جماعت احمدیہ اگر ابدی زندگی چاہتی ہے۔اگر جماعت احمد یہ دعوت الی اللہ کا حق ادا کرنا چاہتی ہے تو اس مضمون کو پوری طرح سمجھ کر اسے دلوں پر ، اپنے دماغوں پر ، اپنے اعمال میں جاری کر دیں پھر دیکھیں کہ آپ خدا کے ہو جائیں گے اور خدا آپ کا ہو جائے گا اور دنیا کا کوئی تعلق اس کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا۔