خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 402
خطبات طاہر جلد ۱۱ ނ 402 خطبه جمعه ۱۲ جون ۱۹۹۲ء یہ بہت لمبا مضمون ہے اس میں سے میں نے چند آیات جو ساتھ جڑی ہوئی ہیں وہ میں نے چنی ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَ ولَيْكَ يُبَدِّلُ اللهُ سَيَاتِهِمْ حَسَنَتٍ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللهِ مَتَابًا بہت سے لوگ ہیں جو گناہوں میں ملوث رہتے ہیں، بد دیانتیاں کرتے ہیں، خیانتیں کرتے ہیں ان کی سزا کا اس سے پہلے ذکر ہے فرمایا لیکن مایوس نہیں ہونا چاہئے ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو تو بہ کرتے ہیں ان کا استثناء ہے۔اللہ تعالیٰ ان تو بہ کرنے والوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اگر وہ اخلاص سے توبہ کریں۔إِلَّا مَنْ تَابَ وَأُمَنَ پھر از سر نو ایمان لائیں۔پہلے اپنی بداعمالیوں سے تو بہ کریں پھر حقیقی خدا پر ایمان لائیں جو تو بہ کے بعد ظاہر ہوتا ہے اس پہلے ایک فرضی خدا ہے جس کی عبادت کی جارہی ہے اس پر ایمان لائیں۔وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا اور توبہ کے بعد بچے خدا پر ایمان لانے کے نتیجہ میں نیک اعمال ضرور ظہور پذیر ہوتے ہیں وَ عَمِلَ عَمَلًا اس کا طبعی نتیجہ ہے۔فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللهِ مَتَابًا یہی وہ شخص ہے جو تو بہ میں اللہ کی طرف یوں جھپٹتا ہے جیسے بچہ ماں کی گود کی طرف جاتا ہے مَتَابًا کہتے ہیں یہی کچی تو بہ ہے اسی کا نام تو بہ ہے، اس طرح یہ لوگ تو بہ کرتے ہوئے اپنے رب کی طرف لپکتے ہیں فرمایا وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ ان کی بعض اور صفات ہیں جو تو بہ کر لیتے ہیں جھوٹ نہیں بولا کرتے۔اب ایسا معاشرہ جس میں رات دن جھوٹ بولے جارہے ہیں، فریب کاری سے کام لیا جارہا ہے وہ خود بخود مستی ہوتا چلا جا رہا ہے۔یہ اِلَّا جو ہے ایک طرف بدیوں سے استثناء پیدا کر کے نیکیوں کا ذکر کرتا ہے اور یہ نیک لوگوں کے لئے خوشخبری ہے اور دوسری طرف از خودان کو جو اس استثناء کے اندر ہیں محفوظ نہیں ہوتے ، نکال کر باہر پھینکتا چلا جاتا ہے۔فرمایا وَالَّذِيْنَ لَا يَشْهَدُونَ الزور یہ وہ لوگ ہیں جو پھر جھوٹ نہیں بولتے وَاِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَا ماوه جب لغو باتوں کے پاس سے گزرتے ہیں تو ان میں ملوث نہیں ہوتے۔عزت کے ساتھ وہاں سے گزر جاتے ہیں، اپنا دامن بچاتے ہوئے وہاں سے نکل جاتے ہیں وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِايَتِ رَبِّهِمْ یہ وہ لوگ ہیں ان پر جب ان کے رب کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا