خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 384
خطبات طاہر جلدا 384 خطبه جمعه ۵/ جون ۱۹۹۲ء کام کر سکیں گے اور سپین کی جماعت کی ٹیم اس کام کے لئے تیار ہو رہی ہے وہ سارے پین کے جائزے لے گی ، ہر قسم کی معلومات ان کو مہیا کرے گی۔ایک کمزوری جو بڑی نمایاں طور پر دکھائی دیتی تھی وہ یہ تھی کہ وقف عارضی کے لئے شرط ہے کہ واقف عارضی اپنے خرچ پر ٹھہرے، اپنے خرچ پر سفر اختیار کرے، اپنی رہائش کا انتظام کرے۔اپنا کھانا خود پکائے لیکن مسجد بشارت پیدر د آباد کے پاس رہائش کی کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جو ہر آنے والے کے مزاج کے مطابق ہو اور مسجد سے بہت دور ٹھہر کر وقف عارضی سے پورا استفادہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مشن کے ساتھ مضبوط رابطہ ہو، مبلغ انچارج سے ہدایات لے کر اس کی مرضی کے مطابق اگر کام ہو تو اس میں بہت زیادہ برکت پڑتی ہے لیکن اس کا اب یہ ایک حل خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدا ہو گیا ہے میرے گزشتہ سفر اور اس سفر کے دوران جماعت احمد یہ سپین نے بہت عظیم الشان وقار عمل کر کے مسجد کے احاطہ میں ایک بنگلہ بنایا ہے اور جو انہوں نے اس نیت سے بنایا ہے کہ جب میں وہاں جاتا ہوں تو میرے لئے بھی ٹھہرنے کی جگہ بہت مشکل سے ملتی ہے لیکن میرے ساتھ جو سٹاف کے لوگ اپنا وقت وقف کر کے بعض دوسرے ساتھ جانے والے جو ہیں ان کو بھی ٹھہرنے میں دقت پیش آتی ہے۔تو اس خیال سے انہوں نے میرے لئے ایک چھوٹا سا بنگلہ بنایا اور ساتھ جو دوسری عمارت تھی اس کی توسیع کی۔اب اس میں کافی اضافے ہو چکے ہیں۔رہائش اور دفاتر کے انتظامات پہلے سے کئی گنا بڑھ گئے ہیں مسجد بھی خدا کے فضل سے بہت وسیع ہوگئی ہے تو جماعت سپین نے ایک بہت عظیم تاریخی خدمت کی ہے۔وہاں نو جوان محنت کر کے بہت مشکل حالات میں بسر اوقات کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مسلسل اتنی لمبی قربانی کر رہے ہیں۔مالی لحاظ سے بھی بہت قربانی پیش کی گئی ہے مگر جانی قربانی جو وقار عمل کر کے وہاں کی گئی ہے وہ غیر معمولی ہے اس سے مجھے خیال آیا کہ اس بنگلہ کا ایک حصہ واقفین عارضی کے لئے رکھا جائے۔سپین میں معمولی ہوٹل، ایسے ہوٹل جن میں ٹھہر نا گزر اوقات کے لئے بس ٹھیک ہے لیکن کوئی بہت زیادہ خوش کن نہیں ہوتا وہ روزانہ جتنا کرایہ وصول کرتے ہیں اگر ایک ہفتے کے لئے ایک خاندان سے اتنا وصول کیا جائے مثلاً اگر دو افراد وقف عارضی پر جارہے ہیں اور کرایہ 100 پاؤنڈ ہفتہ ہو تو یہ تقریباً 16 پاؤنڈ روز کا ہو جائے گا اور میاں بیوی کے لئے فی کس روزانہ 8 پاؤنڈ ہے جو سپین کے لحاظ سے زیادہ نہیں مگر اس میں بڑی بات یہ ہے کہ ساتھ بہت بڑا بیٹھنے والا کمرہ ہے کھانے کا کمرہ الگ ہے، باورچی خانہ، بہت عمدہ