خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 358
خطبات طاہر جلد ۱۱ 358 خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۹۲ء کیونکہ آپ کو رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ بنا کر بھیجا گیا ہے۔ہر ملک کی جماعت کا اولین فرض ہے کہ جس ملک میں رہتے ہیں جس ملک کا نمک کھاتے ہیں جس ملک کا پانی پیتے ہیں اس کے باشندوں کی طرف بھر پور توجہ کریں اور ان میں سے لیڈ ر صفات لوگ چنیں خواہ وہ دشمنی میں آگے بڑھے ہوئے ہوں۔ہمت اور صبر اور اخلاق محمدی کے ساتھ ان کو تبلیغ کریں گے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ انہی دشمنوں میں سے آنحضرت ﷺ کے دین پر جان نچھاور کرنے والے دوست پیدا ہو جائیں گے۔خدا کرے کہ فرانس کی جماعت کو فرانس میں اور دیگر ملکوں کی جماعتوں کو دیگر ملکوں میں یہ روحانی انقلاب برپا کرنے کی توفیق عطا ہو۔آمین