خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 339 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 339

خطبات طاہر جلد ۱۱ 339 خطبه جمعه ۸ مئی ۱۹۹۲ء انتظار کریں گے پھر یقیناً آپ کے حق میں ویسی ہی تقدیر نازل ہوگی جیسے آنحضور ﷺ کے حق میں نازل ہوئی تھی اور صدیوں کے مردے قبریں پھاڑ کر زندہ ہوکر اس زمین سے باہر نکل آئے تھے اور پشتوں کے بگڑے الہی رنگ پکڑ گئے تھے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور ہم اپنی آنکھوں سے یہ ہوتا دیکھ لیں یہی ہماری زندگی کا مقصود و مطلوب ہے۔اے اللہ ایسا ہی کر۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔انشاء اللہ آئندہ جمعہ سے پہلے میں سفر کرنے والا ہوں اور انشاء اللہ فرانس اور سپین وغیرہ میں کچھ ہفتے گزار کر واپس آؤں گا۔اس عرصے میں آئندہ جمعہ تو پیرس میں ہوگا وہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ وڈیو اسی رات کو بھجوا دیں گے اور آئندہ کے متعلق یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ایک جمعہ کی وڈیوا گلے جمعہ اسی طرح سیٹلائٹ کے ذریعے دکھائی جائے تا کہ جن دوستوں کو ایک دفعہ عادت پڑ گئی ہے، شوق پیدا ہو چکا ہے ان کو اس عرصہ میں بھی کچھ نہ کچھ دیکھنے کیلئے ملتا رہے۔انشاء اللہ باقی پھر واپسی پر فوری Live کا سلسلہ جاری ہے، وہ اسی طرح ہو جائے گا۔سفر میں ہر لحاظ سے ، ہر پہلو سے کامیابی کیلئے احباب دعائیں ضرور کریں۔