خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 296 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 296

خطبات طاہر جلد ۱۱ 296 خطبه جمعه ۲۴ را پریل ۱۹۹۲ء ہوئے ماں باپ دیکھے اور ان کے آباؤ اجداد نہیں دیکھے ان کے دل پر وہ اثر بھی باقی نہیں رہا جو اس پہلی نسل کے دل پر باقی تھا۔ایمان میں بھی کمزوری آگئی۔اپنے ماں باپ کو انہوں نے دنیا کے عیش و عشرت میں اور اس عیش و عشرت کی تلاش میں سرگرداں دیکھا ہے اور دنیا کی لذتوں کی طرف دوڑتا ہوا دیکھا ہے تو اس سے ان کو ایمان کا تو کوئی پیغام نہیں ملا۔احمدیت کی سچائی کا جو پیغام ملا ہے وہ ایک لفظی سا پیغام ہے اور نیک اثر کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں پر جاگزیں نہیں ہوا نقش نہیں بنا، اس لحاظ سے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی آئندہ نسلوں کو بھی تباہ کر جاتے ہیں اور وہ نسلیں پھر اور دور ہٹ جاتی ہیں۔شروع میں احمدیت کے نام کی شرم رہتی ہے۔جب اللہ تعالیٰ انہیں امیری کے ابتلاء کے ذریعہ آزمائے تو پھر وہ بیچارے بدنصیب خاندان ہٹتے ہٹتے جماعت سے بالکل ہی تعلق تو ڑ بیٹھے ہیں۔ایسی بہت سی نسلیں ہیں جن کا مختلف وقتوں میں مجھے جائزہ لینے کا بھی موقعہ ملا اور اعداد و شمار اکٹھے کرنے کا بھی موقع ملا مختلف وجوہات سے ایسا ہوا لیکن ایک بڑا ابتلاء دنیا پرستی کا ابتلاء تھا جس نے جماعت کے بہت سے خاندانوں کو رفتہ رفتہ جماعت سے کاٹ دیا اور اگر جماعت میں رہے بھی تو ایک نیم جان کی حالت میں، نہ زندوں میں نہ مردوں میں اور آئندہ نسلیں پھر ان کی بالکل ختم ہوگئیں۔جو موجودہ نسل ہے جو اللہ کے فضل سے اس وقت اخلاص میں ترقی کر رہی ہے اور میں نے اپنے تجربے سے دیکھا ہے جہاں تک بھی خدا تعالیٰ نے مجھے جماعت سے رابطے کی توفیق بخشی ہے میں خدا کے فضل سے یہ گواہی دے سکتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے چھوٹے بڑے مرد اور عورتیں سب ہی رفتہ رفتہ دین میں ترقی کر رہے ہیں اور ان کی جماعت احمد یہ اور اس کے مقاصد سے محبت بڑھتی جارہی ہے اور تعلق مضبوط ہورہا ہے۔بہت سے ایسے نوجوان بھی تھے اور بڑے بھی جو کناروں تک پہنچے ہوئے تھے۔وہ رفتہ رفتہ واپس آرہے ہیں اور ایک نیا ولولہ پیدا ہو رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے نئی صدی کے سر پر آپ کو رکھنے کی یہ جزا دی ہے کہ اپنی طرف سے آپ کے قدم مضبوط کر دیئے ہیں اور آپ کو خدا تعالی گھیر کر واپس جماعت کے دل کی طرف لا رہا ہے تا کہ آپ آئندہ دنیا کے لئے دل بن جائیں اور مرکزی کردار ادا کریں اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے اسی طرح نمونہ بنیں جس طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت کی نسل آج تک ہمارے لئے ایک نمونہ ہے اور ہمیشہ نمونہ بنی رہے گی۔پس یہ وہ مضمون ہے جسے میں اچھی طرح ذہن نشین کروانا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ مشرق