خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 280 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 280

خطبات طاہر جلدا 280 خطبہ جمعہ ۷ اراپریل ۱۹۹۲ء معنوں میں گہری تفصیل کے ساتھ متقی ہو جائے تو اتنی عقلمند جماعت بنے گی کہ دنیا کی کوئی جماعت ، کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کر سکے گی کیونکہ آخری بات عقل اور حکمت کی بات ہی ہوا کرتی ہے جو جیتا کرتی ہے۔ جن قوموں نے بھی ترقی کی ہے عقل اور حکمت سے ہی ترقی کی ہے۔ اسی سے ان کو دنیوی طاقتیں بھی نصیب ہوئی ہیں اور عقل گل تقویٰ کے بغیر نصیب نہیں ہوسکتی۔ نصیب نہیں ہو سکتی۔ پھر فرمایا وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَ فِي النَّهَارِ یہ جو تمہیں کہا گیا ہے کہ ان کی طرف نہ جھکو اور خدا ہی تمہارا ولی ہے تو خدا کو پھر ولی بنانے کی بھی تو کوشش کرو اور اس کی ولایت کو پکا کرنے کی ہے۔ کیونکہ تمہیں یہ بات سمجھ آچکی ہے کہ خدا کے سوا کوئی تمہاری مدد نہیں کرے گا۔ طریق بیان فرما کہ وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفِي النَّهَارِ اپنے دنوں کو عبادتوں سے گھیر لو صبح بھی عبادت کرو اور شام کو بھی عبادت کرو اور راتوں کو بھی اپنے لئے عبادت کے محافظ قائم کرو یعنی اپنی راتوں کی عبادت کے ذریعہ خود اپنی حفاظت کے سامان کرو۔ یہ ولایت کا معنی ہے جس کو قرآن کریم نے اس نصیحت کے معاً بعد بیان فرمایا کہ خدا کے سوا تمہارا کوئی ولی نہیں ہے۔ مدد ملے گی تو وہاں سے ملے گی۔ کن کو ملے گی؟ کیسے ملے گی ؟ کس طرح ؟ پھر اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت فرمائے گا۔ فرمایا یہ اعلیٰ مقصد تمہیں عبادتوں کے ذریعہ نصیب ہوگا۔ وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَ فِي النَّهَارِ دن کے دونوں کناروں پر عبادت کے نگہبان مقرر کر دو۔ صبح بھی عبادت کرو اور شام کو بھی عبادت کرو اور کچھ رات کو بھی اٹھ کر عبادت کیا کرو اور پھر یاد رکھو اِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ نیکیاں ضرور بدیوں کو مٹا دیا کرتی ہیں ۔ اب یہ ایک عجیب بیان ہے اور ایسا بیان ہے جس کو ٹھہر کر ، نسبتا زیادہ گہرائی میں جا کر سمجھنا چاہئے۔ عام طور پر ہم دنیا کی تاریخ میں یہ دیکھتے ہیں کہ نیکیاں ظاہر ہوتی ہیں ، سچائیاں ظاہر ہوتی ہیں اور بار بار بدیاں اُن پر غالب آتی ہیں اور سچائیاں کالعدم ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ کتنے نبی دنیا میں آئے آدم سے لے کر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم تک، بار بار نیکیوں کی لہریں اٹھیں لیکن بالآخر وہ دب گئیں اور ہم نے نیکیوں کو بدیوں میں تبدیل ہوتے دیکھا ۔ قرآن کریم ایک عجیب اعلان فرما رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر ایک انقلابی اور مختلف اعلان ہے جو بظاہر تاریخ کے مخالف ہے اور وہ ہے إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ حسنات ہیں جو برائیوں کو کھا جایا کرتی ہیں اور ختم کر دیا