خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 262
خطبات طاہر جلدا 262 خطبه جمعه ۱۰ را پریل ۱۹۹۲ء گزارش کی تھی کہ آپ میری طرف سے جماعتوں کو پیغام دے دیں کہ کبھی عام ملاقاتوں کے درمیان یا ویسے اگر ضرورت سمجھیں تو ذکر کر دیں مگر اس کی بھی ضرورت نہیں ہے اس سے بعض اوقات بجائے فائدے کے تکلیف پہنچتی ہے اور طبیعت میں اضطراب پیدا ہوتا ہے اس لئے حتی المقدور اب اس معاملے کو رفتہ رفتہ ختم کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی آنے والوں کو نصیحت کرتا رہا ہوں جس میں اب میں ساری جماعت کو شامل کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اب اس کے بعد میں امید رکھتا ہوں کہ رسمی طور پر وفود کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔ وہ نصیحت یہ ہے، یہ رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ کے پیغام کو سمجھنا چاہئے ۔ ہمیں یہ نصیحت ہے کہ جب کسی جان کا یا مال کا نقصان ہو تو إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ پڑھیں ۔ اس کا پیغام بالعموم لوگ سمجھتے نہیں اور بالعموم رجحان یہ ہوتا ہے کہ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ اس چیز پر پڑھا جا رہا ہے جو چیز ہاتھ سے ضائع ہو گئی یا نکل گئی حالانکہ یہ انا الله اپنے اوپر پڑھا جاتا ہے خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ انه الله و انه اليه راجعون ۔ جو چیز تمہارے ہاتھ سے نکلی ہے وہ اللہ کی تھی وہ اللہ کی طرف لوٹنی ہی تھی پھر کیا غم ہے فرماتا ہے یہ پڑھا کرو انا لله وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ ہم اللہ کے ہیں اور لازماً اس کی طرف لوٹ کر جائیں گے ۔ پس ہرموت انسان کو زندگی کا پیغام دے رہی ہوتی ہے کوئی نقصان کا پیغام نہیں دے رہی ہوتی ہے اگر آپ انا للہ کے پیغام کو سمجھ جائیں تو دراصل یہ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ مرنے والے پر نہیں بلکہ زندہ رہنے والے پر پڑھا جارہا ہے ۔ وہ خود اپنے اوپر پڑھ رہا ہے اور اپنے آپ کو یہ سمجھانے کا کوشش کرتا ہے کہ یہ تو چلا گیا جس نے جانا تھا اس نے خدا کی تقدیر کے سامنے سرخم کر دیا لیکن میں نے بھی جانا ہے اس کی تیاری کے وقت ختم ہو چکے ہیں اور یہ کچھ بھی نہیں کر سکتا لیکن میرے لئے ابھی کچھ وقت باقی ہے۔ پس وہ انجام جس کو آپ اپنی آنکھوں کے سامنے غیب کی صورت میں دیکھ رہے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ آپ کو یہ متوجہ کرتا ہے یہ تمہارا بھی انجام ہوگا ایک دن تم بھی اس طرح جان دے رہے ہو گے یا دے چکے ہو گے اور لوگ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ پڑھ رہے ہو گے اور ان بیچاروں کو غفلت کی حالت میں پتا نہیں ہوگا کہ یہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ اس