خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 260 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 260

خطبات طاہر جلدا 260 خطبه جمعه ۰ ار ا پریل ۱۹۹۲ء اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بھی اللہ ہی کی پناہ مانگی جاتی ہے اللہ ہی کی پناہ میں آنا چاہئے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ اس بات کو سمجھ کر ہمارے مرد اور عورتیں اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کریں گے۔دوسرے اس موقع پر نصیحت کرنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ بری چیز اگر ہو جائے تو اس سے اچھی بات نکالی جائے اور یہ اسلوب میں نے حضرت اقدس محمد مصطفی ہے سے ہی سیکھا ہے۔موت سے زندگی طلب کرنے کی خواہش ایک ایسا رجحان ہے جو قوموں کو ترقی کی راہ میں بہت آگے بڑھا دیتا ہے۔ہر تکلیف کو اچھی حالت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر نا یہ ایک ایسی بات ہے جو طبعی رجحان سے تعلق رکھتی ہے ورنہ بعض لوگ ایک موت کے نتیجہ میں مر جاتے ہیں اور ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتے ہیں بعض لوگ موت سے زندگی پاتے ہیں اور پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ زندگی کی راہوں پر قدم مارنے لگتے ہیں تو یہ وجہ تھی جو میں نے اس موقع پر خصوصیت سے نصیحت کی۔میں چاہتا تھا کہ ایک عورت کی وفات کے نتیجہ میں جو غم پہنچتا ہے وہ سینکڑوں زندہ عورتوں کی خوشیوں میں کیوں نہ تبدیل کر دیا جائے۔کیوں نہ اس سے ایسا فائدہ اٹھائیں جس کے نتیجہ میں ہرگھر میں خوشیوں کی لہریں دوڑیں اور اس کا طبعی فیض اس مرنے والی کو بھی پہنچتا رہے گا جو اس پاک نصیحت کا بہانہ بن گئی جس سے گھروں میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوئیں۔اس نیک نیت اور نیک تمنا کے ساتھ میں نے وہ نصیحت کی تھی اس میں ہرگز کوئی یکطرفہ ظلم نہیں تھا جس کے نتیجہ میں کسی مرد کے لئے کوئی ناراضگی کی وجہ ہو۔اس ضمن میں میں اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ (البقرہ: ۱۵۷) سے متعلق بھی آپ کو کچھ کہنا چاہتا ہوں۔دوست تعزیت کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔مرد بھی خواتین بھی دور دور سے بڑی محبت کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں اور خطوط بھی کثرت کے ساتھ لکھ رہے ہیں۔میں نے امیر صاحب (یو۔کے) سے گزارش کی تھی کہ میرا دل بخوبی واقف ہے میں سب احمدیوں کے متعلق جنہوں نے مجھے بتایا ہے ان کے متعلق بھی اور جنہوں نے نہیں بتایا ان کے متعلق بھی خوب احساس رکھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری احمدیوں کے حال پر جس حد تک نظر ہے میں ان کے جذبات اور ان کی کیفیت سے واقف ہوں اور دل کی گہرائی سے ان کا احترام بھی کرتا ہوں لیکن اگر مسلسل اس طرح باقاعدہ جماعت کے بعد جماعت نے آنا شروع کیا تو اس میں کچھ قباحتیں بھی ہیں