خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 249
خطبات طاہر جلدا 249 خطبه جمعه ۳ را پریل ۱۹۹۲ء انہیں بھی غریق رحمت کرے اور ہم سب کا بھی نیک انجام کرے اور ہماری اولا دوں کو پوری وفا کے ساتھ دین حق پر قائم رکھے اور خدمت دین کی تو فیق صرف یہی نسلیں نہ پائیں بلکہ نسلاً بعد نسل قیامت تک ہماری اولا دیں پوری وفا کے ساتھ خدمت دین کی توفیق پاتی رہیں۔آمین خطبہ ثانیہ سے قبل حضور انور نے فرمایا:۔مجھے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے کہا ہے کہ پاسپورٹ پر تاریخ پیدائش ۲۱ جنوری ۱۹۳۵ء لکھی ہوئی ہے مجھے علم ہے غلطی سے لکھی گئی تھی اور پھر ٹھیک نہیں ہوسکی تو وہی چل رہی ہے مگر اصل تاریخ پیدائش ۱۹۳۶ء ر ہے کیونکہ میرے پاس جو پہلا پاسپورٹ پڑا ہوا ہے اس پر ۱۹۳۶ء ہی لکھی ہوئی ہے بعد میں کسی وجہ سے غلطی ہوگئی۔