خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 238 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 238

خطبات طاہر جلد ۱۱ 238 خطبه جمعه ۳ راپریل ۱۹۹۲ء اپنی بیٹی کی رؤیا بھیجی کہ اس نے دیکھا کہ ایک جگہ لجنہ کا اجتماع ہے وہاں ایک غیر احمدی اٹھ کر یہ اعلان کرتی ہے کہ اشتہار میں اعلان آیا ہے کہ مرزا طاہر احمد کی بیوی فوت ہو گئی ہیں میں اپنی امی سے کہتی ہوں کہ اس نے اس کے نیچے یہ لکھا ہوا نہیں سنایا کہ الیس الله بکاف عبده کیا اللہ اپنے بندوں کے لئے کافی نہیں ہے؟ اس رویا کی بھی عزیزہ فائزہ نے تعبیر سمجھ لی اور یہ سن کر مجھے اشارہ بات کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے والد کے وصال کی خبر تھی تو آپ کے متعلق الیس الله بکاف عبدہ تھا جانے والے کے متعلق نہیں تھا اس سے میں سمجھ گیا کہ ان کو پیغام مل گیا ہے۔تو بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ رویا یونہی بیکار ہے یا ہم نے یہ تعبیر کی تھی اور وہ نکلی لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ رویا کا علم ایک بڑا گہرا علم ہے اور بہت ہی سائنٹیفک علم ہے اس میں گہرے اندرونی روابط پائے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے کلام کی نشانیاں پائی جاتی ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔بنا سکتا نہیں اک پاؤں کیڑے کا بشر ہرگز تو پھر کیونکر بنانا نور حق کا اس پہ آساں ہے (در نمین :۶) اور حقیقت یہ ہے کہ الہی پیغامات ایک خاص رنگ رکھتے ہیں اور اُن کی اپنی ایک پہچان ہے۔مگر علاوہ ازیں بعض دفعہ پیغام الہی ہوتا ہے لیکن تعبیر سمجھ نہیں آرہی ہوتی۔اس میں حکمتیں بھی ہوتی ہیں۔مجھے اپنی اس رویا کی جس میں نالیاں کھلنے تک کی بشارت ہے آگے نہیں تھی، حکمت یہ سمجھ آئی کہ بی بی مجھ سے روزانہ پوچھتی تھیں کہ آپ نے کوئی رؤیا دیکھی اور ہمیشہ کہا کرتی تھیں کہ میں آپ کی دعا سے اچھی ہوں گی۔اس پر میں بالکل بے بس تھا۔جب خدا کی طرف سے کوئی واضح بشارت ہی نہیں تھی تو میں کیا کہتا اس سے ان کا دل اس بات سے ڈوبتا تھا کہ مجھے کوئی بشارت نہیں ہوئی۔چنانچہ پھر اس کا علاج مجھے یہ سوجھا کہ یہی رویا بار بار بتایا کرتا تھا کہ آپ نے دیکھا نہیں قادیان میں خدا نے مجھے بتایا تھا کہ نالیاں کھل گئیں اب دیکھیں نالیاں ہی کھل رہی ہیں۔دونوں ڈاکٹروں نے یہی بات کی پہلے ڈاکٹر نے بھی دل کی نالیاں کھلنے کی بات کی اور دوسرے ڈاکٹر نے بھی انتریوں وغیرہ کی نالیاں کھلنے کی بات کی گردوں کی نالیاں کھلنے کی بات کی اور معدہ ایک قسم کا باورچی خانہ ساتھ لگا ہوا تھا وہاں بہترین کھانا ہوتا تھا لیکن نالیاں بند ہونے کی وجہ سے دوسری طرف پہنچ نہیں سکتا تھا تو میں نے کہا کہ جب یہ ساری