خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 230
خطبات طاہر جلدا 230 خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۹۲ء کے اعمال میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوئیں۔یہ وہ لوگ ہیں جوحق کے ساتھ اور صبر کے ساتھ زمانے کی تقدیر بدلنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور یہ وہ قدر ہے جو آپ کو عطا کی گئی۔اے جماعت احمد یہ اس قدر کی رات کی قدر کرو تم نے وہ صبح طلوع کرنی ہے جو نور مصطفی ﷺ کی ہوگی تم نے وہ صبح طلوع کرنی ہے جونور فرقان کی صبح ہو گی لیکن دعاؤں عاجزی اور انکساری کے ساتھ ،صبر کے ساتھ اور حق کے ساتھ مستقل مزاجی کے ساتھ یہ جد و جہد کرتے ہوئے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ کیا تمہیں خود یہ صبح نصیب ہوگئی ہے کہ نہیں اگر تمہیں یہ صبح نصیب ہوگئی ہے تو یاد رکھو کہ دنیا کی تقدیر بھی روشن ہو جائے گی اور اگر تمہیں یہ صبح نصیب نہیں ہوئی تو کس روشنی سے دنیا کی تقدیر بدلو گے؟