خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 195
خطبات طاہر جلدا 195 خطبه جمعه ۱۳/ مارچ ۱۹۹۲ء جماعتوں کا فرض ہے اپنے اپنے ملک کی سطح پر ایسا کریں اور جو غیر معمولی اثر کرنے والے واقعات ہیں آ ں آنکھیں کھولنے والے واقعات ہیں ان کو دوسرے ممالک میں بھی بھجوائیں ، اُن کے رسالوں میں بھی شائع ہوں۔ایک ماحول پیدا ہوگا، ایک فضا بنے گی ایک موسم ظاہر ہوگا اور یہ موسم دعوت الی اللہ کے پھلوں کا موسم بن جائے گا۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے اس رمضان المبارک کی دعاؤں میں خاص طور پر اپنے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب داعی الی اللہ بنائے اور دوسروں کو خدا کی طرف بلانے کی برکت سے آپ بھی بڑی قوت کے ساتھ خدا کی طرف کھینچے جائیں اور خدا کے ہو جائیں اور یہی سب سے بڑا پھل اور سب سے بڑی جزاء ہے جو دعوت الی اللہ کے نتیجہ میں آپ کو عطا ہوگی۔خدا تعالیٰ ہمیں اُس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین