خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 134
خطبات طاہر جلدا 134 خطبه جمعه ۲۱ فروری ۱۹۹۲ء حقیقت میں اس شخص کے اندر کچھ بھی نہیں۔چنانچہ میں نے ایسی اولا دوں کو بار ہا اتنا بر باد ہوتے دیکھا ہے کہ دل اس بدی کے بد نتائج پر نظر ڈال کر لرزتا ہے۔گھر میں اپنے اخلاق کو لازماً اچھا بنانا ہو گا جب دعوت الی اللہ کے مثبت نتائج کی بجائے منفی نتا ئج نکل رہے ہوں گے اور جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ بھی کھو رہے ہوں گے لیکن اس طرف جماعت نے ابھی پوری توجہ نہیں دی سنجیدگی سے توجہ نہیں دی اور وہ سمجھتے ہی نہیں کہ اس کی اہمیت کیا ہے؟ ساری جماعت مراد نہیں بلکہ جماعت میں ایک طبقہ ہے جو اللہ کے فضل سے زرخیز زمین کی طرح ہے ان پر جب نصیحت کا بیج گرتا ہے تو وہ اس کو مٹا نہیں دیتے۔بلکہ اس کے خواص کو ابھارتے ہیں اور اپنے سینے میں اس کو جگہ دیتے ہیں ،وہ نشو ونما پاتا ہے اور اس سے آگے پھر اور آگے نیکیاں بڑھتی ہیں، نیکیوں کے نئے نئے پھل لگتے ہیں چنانچہ پھر بسا اوقات بعض لوگ خوشی سے دعائیں لینے کی خاطر لکھتے ہیں کہ ہم نے گھر میں یہ یہ بدسلوکی کی تھی یا کیا کرتے تھے اور آپ کا فلاں خطبہ پہنچا تو اس کے بعد ہم نے سوچا اور خدا کے فضل سے توفیق مل گئی کہ اب ہم اس بد خلقی سے تائب ہو چکے ہیں، گھر صاف ہو گیا ہے اور نتیجہ کہتے ہیں کہ اب گھر کا مزا آیا ہے۔اتنی خوشی ہوئی ہے اور ہمارے گھر میں ایسے اچھے تعلقات پیدا ہو گئے ہیں کہ دیکھنے والے بھی رشک کریں۔تو جماعت کو جب میں کہتا ہوں کہ ابھی توجہ نہیں دی تو مراد یہ نہیں ہے کہ نعوذ باللہ ساری جماعت ہی بہری گونگی ہے ، چند ایسے ہیں اور میرے خیال میں گھر کے معاملے میں چند سے بھی زائد ایسے ہیں جو اپنے گھر میں کم سے کم بنیادی اخلاق کا مظاہرہ بھی نہیں کرتے۔میں نے بیویوں کی بات کی ہے ، خاوندوں سے بیویوں کے تعلقات بعض دفعہ خاوندوں کی وجہ سے بگڑتے ہیں بعض دفعہ خاوندوں کے بیویوں کی وجہ سے بگڑتے ہیں۔دونوں طرف احتمالات ہیں اور امکان موجود ہے لیکن زیادہ تر مرد کا قصور ہوتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا: خیرُكُمْ خَيْرُكُمْ لَا هُلِهِ وَأَنَا خَيْرُكُمْ لاهلى۔( ترندی کتاب المناقب حدیث نمبر : ۳۸۳۰) تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل کے لئے، اپنی بیوی،اپنے گھر والوں کے لئے اور اپنے اہل خانہ کے لئے سب سے اچھا ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لئے تم میں سب سے اچھا ہوں۔بعض دفعہ لوگوں کو جب نصیحت کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلرِّجَالُ قَومُوْنَ عَلَى النِّسَاءِ ( النساء: ۳۵) ہم نے