خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 989 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 989

خطبات طاہر جلد ۱۰ 989 خطبہ جمعہ ۲۰/ دسمبر ۱۹۹۱ء قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ کہ اے محبت کا دعوی کرنے والو! خدا کی محبت عذاب نہیں ، خدا کی محبت ثواب ہے ، یہ لذت ہے، یہ جنت ہے اور جنت کی بھی نہایت اعلیٰ درجہ کی قسم ہے اسلئے تم بھی اگر محبت کا دعویٰ کرتے ہو تو میری پیروی کرو، میرے پیچھے آؤ پھر تمہیں پتا لگے گا کہ محبت ہوتی کیا ہے پھر تم محبت کی حقیقت سے آشنا ہو گے اور کچی محبت کے نتیجہ میں خدا کے پیار اور محبت کی نظریں تم پر پڑنے لگیں گی۔پس ان معنوں میں حضرت محمد مصطفی مالی وسیلہ ٹھہرے۔پس جب ہم درود پر زور دیتے ہیں تو ہر گز نعوذ باللہ من ذالک اس میں کوئی شرک کا پہلو نہیں۔اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ ہی ہے اس کے سوا اور کوئی کچھ نہیں۔اس کے سوانہ محمد یت ہے، نہ احمدیت ہے، نہ زندگی کی کسی اور حقیقت کے کوئی معنی ہیں۔تو خدا ہی ہے جو سب کچھ ہے لیکن وہ لوگ بھی بہت کچھ ہوئے جو خدا تعالیٰ سے وابستہ ہو گئے اور وہ لوگ بھی بہت کچھ ہوئے جنہوں نے خدا تعالیٰ سے وابستہ ہونا شروع کر دیا۔پس اس پہلو سے وسیلے کی حقیقت کو سمجھیں تو ہم سب آج اپنے رب سے وابستہ ہو رہے ہیں اور ہوتے چلے جارہے ہیں۔لازماً ہم سب آنحضرت ﷺ کے عظیم احسانات کے نیچے دبے پڑے ہیں۔اور کوئی چارہ نہیں کہ ہم احسانات کا بدلہ اتار سکیں۔پس قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ جوفر ما تا ہے کہ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ کہ کیا احسان کی جزاء احسان کے سوا بھی کچھ ہو سکتی ہے؟ پس یہ بھی حضرت محمد مصطفی مے کے احسانوں میں سے ایک احسان ہے اور عظیم احسان ہے کہ آپ نے فرمایا کہ تمہارے دل میں بھی تمنا ہوتی ہوگی کہ مجھے تھے دو۔میرے لئے کچھ کرو تو درود پڑھا کرو۔خدا کی حمد کے بعد درود پڑھا کرو اور اس کے نتیجے میں بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم کچھ احسان اتار رہے ہیں مگر طاقتور سے لڑائی نہیں ہو سکتی ناممکن ہے۔محسن اعظم کے احسان سے فیضیاب ہونے والے اس سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔ایک طرف بظاہر ہمارے دل کو تسکین دینے کے سامان پیدا کئے کہ تم بھی مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔کچھ تمہیں بھی تو لطف آئے کہ تم نے میرے لئے کچھ کیا اور ساتھ فرمایا کہ اگر تم ایسا کرو گے تو تمہاری دعائیں مقبول ہوں گی۔یہ سارے درود خدا تعالیٰ تم پر لوٹا دے گا اور آسمان سے یہ درود برکتیں اور رحمتیں بن کر تم پر نازل ہوا کرے گا۔تو کیسا احسان اتا را؟ ایک ذرہ بھی نہیں۔احسان اتارنے کی کوشش میں اور احسانوں تلے ہم دبتے چلے