خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 976
خطبات طاہر جلد ۱۰ 976 خطبہ جمعہ ۱۳ / دسمبر ۱۹۹۱ء قابل چیز ہے ہر بچے انسان کا کام ہے فرض ہے اس کے اندر ایک طبعی جذ بہ پایا جانا چاہئے کہ وہ اس کی تعریف کرے۔پس اس بات کو ہرگز خاطر میں نہ لائیں کہ کوئی اچھی بات علامہ اقبال نے کہی ہے یا ظفر علی خان نے کہی ہے حتی کہ عطاء اللہ شاہ بخاری کے منہ سے بھی کوئی اچھا کلمہ نکل گیا ہو تو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی نصیحت یہ ہے کہ الحكمة ضالة المؤمن اصل میں تو وہ مؤمن کو زیب دینے والا کلمہ ہے۔مومن ہی کی ملکیت ہے۔ہر اچھی چیز مومن کو زیب دیتی ہے۔جہاں سے ملے اپنی سمجھ کر لوتو بہر حال اقبال کا جو یہ شعر ہے بہت گہری حکمت پر مبنی ہے۔قریب تر ہے نمود جس کی اسی کا مشتاق ہے زمانہ تو معجزوں کے قریب تر آپ ہوں اور آپ کے قریب جو معجزے ہیں وہ آپ کو زیادہ روشن دکھائی دیں گے، زیادہ مطمئن کرنے والے دکھائی دیں گے اور وہ دعوت الی اللہ کرنے والے جو اپنے اوپر وارد ہونے والے چھوٹے چھوٹے نشانات پیش کر سکتے ہوں ان کو یقین رکھنا چاہئے ان نشانات میں بہت زیادہ اثر ہوگا بہ نثبت کتابوں میں پڑھے جانے والے ان نشانات کے جو واقعات بہت عظیم الشان تھے۔پس آپ کے دوستوں کو آپ کی ذات میں کچھ کرامات دکھائی دینی چاہئیں۔کچھ عجائب کام دیکھنے کے لئے ملنے چاہئیں اور ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس شخص کا تعلق اللہ تعالیٰ سے ہے۔پس جب اس قسم کے واقعات جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ دعوت الی اللہ کرنے والوں کو بھیجیں گے تو لازماً ان کی توجہ اس طرف پیدا ہوگی اور وہ اپنا جائزہ لیں گے اور خدا تعالیٰ سے اپنا قرب کا تعلق بڑھانے کی کوشش کریں گے۔دل میں بہت دفعہ بے قرار تمنا پیدا ہوگی وہ رو رو کر دعائیں کریں گے کہ اے خدا! گل پھینکے ہیں اوروں کی طرف بلکہ ثمر بھی ہیں خانہ برانداز چمن کچھ تو ادھر بھی تو نے پہلوں کے ساتھ حسن واحسان کے ایسے سلوک کئے اور ایسے ایسے عظیم الشان نشانات ان کو دکھائے ان کی تائید میں حیرت انگیز طور پر ظاہر ہوا اور حیرت انگیز کام ان کی خاطر دکھائے ہم بھی تو اسی چمن کے شجر ہیں۔ہمیں بھی ایسے ثمر عطا کر۔ہم بھی تو اسی چمن کے عاشق ہیں ہمیں بھی وہ پھل نصیب فرما جن پھلوں سے تو نے پہلوں کو سیر کر دیا اور جن پھلوں کی برکت سے جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان دعوت الی اللہ کرنے والوں کے ذریعے تو نے پھیلانے کی