خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 974 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 974

خطبات طاہر جلد ۱۰ 974 خطبہ جمعہ ۱۳؍ دسمبر ۱۹۹۱ء تھی اور ہمارے بزرگوں نے اس زمانہ میں جب کہ احمدیت کو قبول کرنا ایک بہت بڑے دل گردہ کا کام تھا کیوں قبول کر لیا۔ان واقعات کو پڑھتے ہوئے پھر ان خاندانوں کے بزرگوں کے بعض دفعہ نام آتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ ان کی ساری اولاد کو پتا ہو کہ ہم کس کی اولاد ہیں کن واقعات کے نتیجہ میں ہمارے بزرگوں کو یہ روشنی نصیب ہوئی مگر بہر حال اس کے علاوہ جو فائدہ میرے زیر نظر ہے وہ یہ ہے کہ ان واقعات کو پڑھ کر ہر دعوت الی اللہ کرنے والے کے دل میں یہ بات جاگزیں ہو جائے گی کہ دعوت الی اللہ کا کام خشک اور خالی دل کے ساتھ نہیں ہو سکتا۔اس کا روحانیت کے ساتھ گہرا واسطہ ہے جب تک میں خدا نما وجود نہ بنوں ، تک میں اپنے رب سے تعلق نہ رکھوں اس وقت تک یہ کام میرے بس کا نہیں ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے قدرت نمائی کے واقعات وہ پڑھ چکا ہوگا اس لئے پہلے سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کی ہستی پر کامل یقین ہوگا اور خدا تعالیٰ کی محبت دل میں پہلے سے بڑھ کر موجزن ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی ساری زندگی پر اس کے اچھے اثرات مترتب ہوں گے تو یہ دعوت الی اللہ کرنے والا جہاں دوسرے کو خدا کی طرف بلا رہا ہو گا دعوت الی اللہ کی تیاری کے دوران وہ خود بھی خدا کی طرف کھچا چلا جارہا ہو گا۔اس لئے دعوت الی اللہ کے کام کو اگر سلیقے اور ترتیب سے کیا جائے تو اس کے بیرونی بھی اور اندرونی بھی بہت بڑے فوائد ہیں اور دعوت الی اللہ کو پھر خدا کے فضل کے ساتھ بڑے بڑے پھل لگ سکتے ہیں۔پس ایک یا دو یا تین باتوں کا نام دعوت الی اللہ نہیں بلکہ ایک بہت وسیع نظام کا نام ہے اس میں جماعت کی انتظامیہ کو بھی بھر پور حصہ لینا ہو گا۔ان ساری باتوں کے جائزے لے کر ایک بہت عمدہ منصوبے کے مطابق سلیقے اور ترتیب کے ساتھ اس کام کو رفتہ رفتہ کھولنا ہوگا اور سب دعوت الی اللہ کرنے والوں پر نظر رکھنی ہوگی۔یہ کام دیکھنے میں بڑا وسیع اور مشکل ہے لیکن حسب توفیق تھوڑا تھوڑا شروع کر دیا جائے تو آسان ہوتا چلا جاتا ہے اور کچھ مشکل نہیں رہتا۔اس سلسلہ میں با قاعدہ کام کرنے والوں کی صرف تربیت کی ضرورت ہے جو شروع میں کچھ مشکل معلوم ہوتی ہے۔امراء اور ان کے ساتھی اگر ایک دفعہ کچھ لوگوں کی صحیح تربیت کر لیں تو وہ ٹیمیں ان کے ساتھ مددگار اور معاون بن کر خدمت کرتی رہیں گی پھر آگے اور اچھے تربیت یافتہ لوگ پیدا ہوتے رہیں گے۔اس کے علاوہ مقامی طور پر جب دعوت الی اللہ کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے تائیدی