خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 960 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 960

خطبات طاہر جلد ۱۰ 960 خطبہ جمعہ ۱۳؍ دسمبر ۱۹۹۱ء یا کینیڈا سے تعلق رکھنے والی یہ ان ہی ممالک میں ہوں گی جہاں ان کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے مراکز میں قرآن کریم کے مختلف تراجم موجود ہونے چاہئیں۔یعنی اس حد تک موجود ہونے چاہئیں جس حد تک اس ملک میں ضرورت پیش آسکتی ہے۔وسیع لائبریری الگ موجود ہے یعنی ہدایت ہے کہ ہر ملک میں قائم کر دی جائے۔اس لئے اس لائبریری کا اعادہ مقصود نہیں مگر اس میں سے وہ حصہ جس کی اس ملک میں دعوت الی اللہ کے لئے ضرورت ہے وہ منتخب کر کے اسے ضرور وہاں اس کمرہ میں سجانا چاہئے۔مثلا اگر بنگال ہے تو قرآن کریم کا بنگلہ ترجمہ اور اس سلسلہ میں جماعت کی طرف سے جو اور خدمات کی گئی ہوں ان کے وہ سارے نمونے موجود ہونے چاہئیں، اسی طرح بنگال میں جو دوسری اقلیتیں پائی جاتی ہیں جن کی زبان الگ ہے لیکن بنگال میں ایک معقول تعداد میں وہ لوگ موجود ہیں ان کے لئے بھی ضرورت کا سامان مہیا ہونا چاہئے۔مثلاً چٹا گانگ کے علاقہ میں بعض ایسی جگہیں ہیں جہاں برمی زبان سمجھی جاتی ہے۔اس لئے اگر چٹا گانگ میں یہ مرکز قائم ہو تو برمی زبان کا لٹریچر بھی وہاں موجود ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ ہر دعوت الی اللہ کرنے والے کے لئے معلومات مہیا ہونی چاہئیں کہ یہاں کیا کیا ہے؟ اور اس کے با قاعدہ چارٹس بن کر اس کمرے میں لٹکنے چاہئیں جو تعارف کا رنگ رکھتے ہوں گے۔مثلاً یہ ذکر ہو کہ ہمارے پاس آڈیو ویڈیو میں یہ یہ چیزیں یہاں موجود ہیں۔ان کو دکھانے کا انتظام موجود ہے۔ان ان زبانوں میں یہ چیزیں موجود ہیں۔اگر آپ میں سے کسی کو دلچسپی ہو تو ان کو دکھانے کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔یعنی یہ حصہ لکھنا ضروری نہیں لیکن یہ بتانا ضروری ہے۔اس کے علاوہ لٹریچر میں سے مختلف زبانوں میں جو لٹریچر موجود ہے اس کا تعارف ہوتا کہ آنے والا سب سے پہلے اس چارٹ کو ملاحظہ کر کے یہ معلوم کرے کہ ہمارے پاس یہاں کیا کچھ ہے۔اس کے بعد اس کمرے میں تمام ضروری لٹریچر بھی جو تبلیغ کے سلسلہ میں استعمال ہوتا ہو وہ موجود ہونا چاہئے۔آڈیو ویڈیوکیسٹ کے نمونے ہونے چاہئیں اور ان کے دکھانے کا انتظام ہونا چاہئے اور وہ لٹریچر جس کے متعلق یہ خیال ہو کہ اس کا مطالبہ ہو سکتا ہے اس کا سٹاک کسی جگہ موجود ہونا چاہئے۔اس کمرے کے معائنہ کے بعد اگر کسی کو کسی خاص کتاب میں کسی آڈیو ویڈیو میں دلچسپی پیدا ہوتو معلوم ہو کہ وہ کیسے حاصل کی جائیں گی اور کتنی دیر میں وہ مہیا ہو سکتی ہیں۔وہ چیزیں جو قیمتا مہیا ہوتی ہیں ان کے متعلق معلوم ہونا چاہئے جو